لودھراں، ملزم کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم پر حملہ، اہلکاروں کی انگلیاں اور ناک توڑ دی

ملزمان قابو میں آئے اشتہاری ملزم کو بھی اس کے ساتھی چھڑا کر لے گئے، پولیس حکام

ہفتہ 15 جنوری 2022 23:42

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2022ء) لودھراں میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس پارٹی پر ملزم کے ساتھیوں حملہ کر دیا اور پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اشتہاری ملزم ہیبت خان کی گرفتاری کے لیے کونڈی میں ایک ٹیوب ویل پر چھاپہ مار کر اسے قابو کر لیا گیا تاہم اسی دوران ٹیوب ویل کے کمرے میں چھپے ملزم کے 19 ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے پولیس وردیاں پھاڑ کر ایک کانسٹیبل کی انگلی جبکہ دوسرے کا دانت توڑ دیا۔ملزمان نے پولیس اہلکاروں سے نقدی اور اے ٹی ایم کارڈز بھی چھین لیے اور اشتہاری ملزم کو چھڑا کر بھی لے گئے۔پولیس نے 19 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں