پیپلز پارٹی کے ایم این ایز کو کال کی جارہی ہیں، شیری رحمان

تحریک انصاف کے بہت سے اراکین رابطے میں ہیں، الٹی گنتی شروع ہوگئی، اب اینڈ گیم ہے، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 3 مارچ 2022 22:20

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کے ایم این ایز کو کال کی جارہی ہیں، جیسے ہی اسلام آباد پہنچیں گے، عدم اعتماد کا ہوم ورک مکمل ہوچکا ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ تحریک انصاف کے بہت سے اراکین رابطے میں ہیں، الٹی گنتی شروع ہوگئی، اب اینڈ گیم ہے۔

(جاری ہے)

شیری رحمان نے کہا کہ نوشتہ دیوار عوام کی آواز ہے، عوام کو ایسی حکومت چاہیے جو ان کے مسائل سمجھتی ہو۔پی پی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی تتر بتر ہیں، ان کا کہنا تھا کہ 48 گھنٹوں کی خوشخبری کا تو مولانا فضل الرحمان ہی بتاسکتے ہیں۔شیری رحمان نے کہا کہ قیمتوں میں کمی کا یوٹرن عوامی مارچ کی کامیابی ہے، مارچ سے حکومت کو اونے پونے اتحادی یاد آگئے۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں