فاضل والا میں بیوی کے قتل کے الزام میں شوہر کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 1 مئی 2022 21:30

لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2022ء) فاضل والا میں بیوی کے قتل کے الزام میں شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔لودھراں سے پولیس کے مطابق مقدمہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے مندرجات کے مطابق آسیہ پروین کو 10 نومبر 2021 کو مبینہ طور پر شوہر نے قتل کیا، خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔ایف آئی آر کے مطابق بیٹا نہ ہونے پر شوہر نے بیوی کا گلہ دبا کر مبینہ طور پر قتل کردیا،13 نومبر کو خاتون کی قبر کشائی کر کے نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں