میری عامر لیاقت سے صلح کی بات ہوچکی تھی، دانیہ

جمعہ 10 جون 2022 12:45

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2022ء) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے علیحدگی کیلئے خلع کا دعویٰ کرنیوالی تیسری بیوی دانیہ نے اب دعویٰ کیا ہے کہ عامر لیاقت سے انکی صلح کی بات ہوچکی تھی۔ایک انٹرویومیں دانیہ نے دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت کہتے تھے بیٹی دعا نے اچھا نہیں کیا۔

(جاری ہے)

دانیہ کے مطابق عامر لیاقت یہ بھی کہتے تھے کہ مجھے تم میں اپنی بیوی بیٹی اور ماں نظر آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت حسین کہتے تھے تم آجائو میں تمہیں دیکھنا چاہتا ہوں، ہم ساری باتیں بھلا دیں گے، جو تمہاری اور میری عزت گئی اس کو دوبارہ پالیں گے۔دانیہ نے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں ان کی دولت کے لیے اب باتیں کررہی ہوں۔ اللّٰہ عامر لیاقت کو جنت میں جگہ دے اور ان کے قبر کا عذاب بھی ختم کرے۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں