پنجاب ضمنی انتخابات،100سالہ بزرگ اور نوبیاہتا جوڑا ووٹ ڈالنے پہنچ گئے

ووٹ ڈالنا قومی ذمہ داری ، مہمان ،ولیمہ چھوڑ کر آئے ہیں، لیڈر اچھا آئیگا تو قوم کا مستقبل اچھا ہو جائے گا،دولہے کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 17 جولائی 2022 14:40

لودھراں/ڈی جی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2022ء) پنجاب اسمبلی کے 20حلقوں میں جاری ضمنی انتخابات کے دوران 100سالہ بزرگ اور 70سالہ نابینا شخص کیساتھ نوبیاہتا جوڑا بھی ووٹ ڈالنے پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 228لودھراں 5میں 100سالہ بزرگ ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے، 100سالہ بزرگ پیر بخش کے ساتھ ان کا بیٹا اور پوتا بھی ووٹ ڈالنے آئے، دادا اور پوتے نے ایک ہی سیاسی جماعت کو ووٹ کاسٹ کیا جبکہ بیٹے نے ایک دوسری سیاسی جماعت کو ووٹ ڈالا۔

دوسری جانب ڈی جی خان کے حلقہ پی پی 288میں 70سالہ نابینا شخص ووٹ کاسٹ کرنے پہنچا، 70سالہ حاجی پلیہ خان نے پولنگ اسٹیشن چھابڑی بالا میں اپنا ووٹ ڈالا۔دوسری جانب پی پی 228 لودھراں کے پولنگ اسٹیشن نمبر 27میں نوبیاہتا جوڑا ووٹ ڈالنے پہنچ گیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران دلہا نے کہا کہ ووٹ ڈالنا ایک قومی ذمہ داری ہے، مہمان اور ولیمہ چھوڑ کر آئے ہیں، لیڈر اچھا آئے گا تو قوم کا مستقبل اچھا ہو جائے گا۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں