بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت صوبے سے اقرباپروری کرپشن کا خاتمہ اور بلوچستان کے عوام کے تمام مسائل کے حل کیلئے بھر پور جدوجہد کرے گی ،ماضی کی حکومتوں سے عوام کی شکایات کے ازالے کیلئے اقدامات اُٹھا ئے گی ، حاجی محمد خان طور اوتمانخیل

اتوار 16 ستمبر 2018 21:30

لورالائی۔ 16ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر صوبائی رہنما اور ایم پی اے حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے لورالائی پریس کلب کے پروگرام حال احوال میں صحافیو ں سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی قیادت میں صوبے سے اقرباپروری کرپشن کا خاتمہ اور بلوچستان کے عوام کے تمام مسائل کے حل کیلئے بھرپور جدوجہد کرے گی اورماضی کی حکومتوں سے عوام کی شکایات کے ازالے کیلئے اقدامات اُٹھا ئے گی اور خصوصی طور پر پانی صحت اور تعلیم جیسے اہم مسائل کے حل پر توجہ دی جائے گی۔

صوبائی حکومت مراحلہ وار مکمل کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام وزراء اورایم پی ایز اپنے حلقوں میں پانی صحت تعلیم اور بے روزگاری جیسے مسلوںپر ہنگامی بنیادوں پر کام کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے میرٹ ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی اور اس کی اتحادی پارٹی تحریک انصاف کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے اور ہم سب اتحادیوں نے ایک ساتھ اتفاق سے صدارتی الیکشن اسپیکر کے الیکشن میں اور حالیہ سینٹ کے الیکشن کیلئے ووٹ دیا ہے جس کا واضح ثبوت ان سب کی بھر پور اکثریت سے کامیا بی ہے ۔

ہمارے تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں انہوں نے کہا نگران حکومت میں سرکاری ملازمین کی تعینایتوں کی تحقیقات کیلئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے جوکمیٹی بنائی ہے وہ ان تمام محکموں میں ہونے والی تعیناتیوں کیلئے غیر جانبدار انہ تحقیقات کرے گی اور اس سلسلے میں کوئی سفارش یا سیاسی دبائو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ آ ف پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ملک میں پانی کی گرتی ہوئی گھمبیر صورتحا ل کودیکھتے ہوئے جو فنڈ قائم کیا ہے عوام سے اپیل ہے کہ وہ اس میں بھر پور حصہ ڈالیں۔

انہوں نے اپیل کی کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی ایم پی ایزڈیمز کی تعمیرچیف جسٹس فنڈ کیلئے ایک ایک ماہ کی تنخواہ جمع کروائیں کیونکہ یہ ملک کی بقاکا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وزارتیں عزیزنہیں ہیں۔ عوام کی خدمت سب کوعزیز ہے ۔ہم وزارت کے بغیر عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کی اتحادیوں کو ساتھ لے کر اپنے منشور پر عمل کرتے ہوئے بلوچستان کے عوام نے ہم پر جو بھر پور اعتماد کرکے بلوچستان عوامی پارٹی کو اکثریت دلائی ہے ہم بلوچستان کے عوام کے تمام مسائل حل کریں گے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی میں کوئی فاروڈ بلاک یا اختلاف نہیں ہے تحفظات ہر پارٹی میں ہوتے ہیں۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں