لورالائی،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی جانب سے 7 اکتوبر1993 اور 11 اکتوبر 1999 کے شہدا کی یاد میں تعزیتی ریلی

اتوار 7 اکتوبر 2018 22:30

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اکتوبر2018ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی جانب سے 7 اکتوبر1993 اور 11 اکتوبر 1999 کے شہدا کی یاد میں ایک تعزیتی ریلی پارٹی کے ضلعی دفتر سے نکالی گئی جسکی قیادت صفدر میختر وال نے کی ریلی مختلف چوراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے جلسے کی شکل اختیار کر گئی جسکی صدرات سابق صوبائی وزیر عبیداللہ جان بابت نے کی جلسے میں رضا محمد رضا،سردار گل مرجان کبزئی، اللہ نور ،چیرمین نعمت اللہ جلالزئی،صفدر میختر وال،داد خان علیزئی،غنی فدائی، دوست محمد لونی اور دیگر نے شرکت کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عبیداللہ جان بابت ، رضا محمد رضا ،گل مرجان کبزئی،صفدر میختر وال، اللہ نور اور دیگر نے کہا شہدا پشتون کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی جمہوریت کی علمبردار پارٹی ہے اور ہماری پارٹی میں شہیدوں کی ایک لمبی لسٹ ہے الیکشن میں خلائی مخلوق نے اپنے من پسند افراداور ہر بات پر یس کرنے والوں کو کامیاب کروایا اور جمہوریت کا گلا گھونٹ دیا جسکو ہم کبھی تسلیم نہیں کریں گے ہماری پارٹی جمہوریت کی علمدار پارٹی ہے ہم کسی کے دھونس دھمکی میں نہیں آئیں گے انہوں نے کہا کہ فوج ملکی سیاست میں اپنی مداخلت بند کرئے۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں