پولیو مہم وبائی مرض ہے ختم کرنا حکومت کی ترجیح ہے ، کمشنر ژوب

ٓنے والی مہم میں پہلے سے بہتر انداز میں کام کریںتمام ڈپٹی کمشنرز مہم کی خود نگرانی کریں ضلعی انتظامیہ ،محکمہ صحت ، دیگر متعلقہ اداریمہم کو کامیاب بنائیںکسی قسم کی غفلت ناقابل برداشت ہے، بشیر احمد خان زئی

منگل 4 دسمبر 2018 20:40

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2018ء) کمشنر ژوب ڈویژن بشیر احمد خان بازئی نے کہا ہے کہ پولیو ایک مہلک اور وبائی مرض ہے اِس مرض کو ختم کرنا حکومت کی ترجیح ہے آنے والی مہم میں پہلے سے بہتر انداز میں کام کریںتمام ڈپٹی کمشنرز مہم کی خود نگرانی کریں ضلعی انتظامیہ ،محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ ادارے ملکر مہم کو کامیاب بنائیںکسی قسم کی غفلت ناقابل برداشت ہے اِ ن خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل ٹاسک فورس برائے پولیوکے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لورالائی حبیب الرحمن کاکڑ ،ڈپٹی کمشنر دکی عبدالناصر دوتانی ،ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ سیف اللہ خان کھیتران ،ڈپٹی کمشنر بارکھان سہیل انور ہاشمی ،ڈپٹی کمشنر شیرانی عبدالخالق مندوخیل ،ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل منیر احمد کاکڑ ،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ژوب ڈویژن حضرت ولی کاکڑ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن امیر جان لونی ،ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ،ژوب ڈویژن کے تمام ڈی ایچ اوزنے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈبلیوایچ او کے نمائندے ڈاکٹر نجیب اللہ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پورے ملک میں رواں سال پولیو کے کل 8کیس رپورٹ ہوئے ہیں اِن میں 3کیسز کا تعلق ژوب ڈویژن کے ضلع دکی سے ہیںانہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی طرف سے ہر مہم سے پہلے ٹیموں کی تربیت کی جاتی ہے جس میں بعض اہلکار دلچسپی نہیں لیتے اور بعض ٹیموں کو عین مہم کے دوران تبدیل کیا جاتا ہے جس سے مہم متا ثر ہوتی ہے اور بعض اضلاع سے مائیکرو پلان بھی بروقت جمع نہیں کرایا جاتا انہوں نے گزشتہ مہم کی رپورٹ اور ہر یونین کونسل میں ٹیموں کی کارکردگی کے حوالے سے کئے گئے سروے کی تفصیلات بھی بتائیں۔

ضلعی ہیلتھ آفیسران نے سٹاپ کی کمی ،معاوضہ نہ ملنے اور دیگر وسائل کی کمی جیسے درپیش مسائل بیان کئے ۔کمشنر ژوب ڈویژن بشیر احمد خان بازئی نے اِس موقع پر کہا کہ حکومت پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ژوب ڈویژن دور دراز علاقوں اور بکھری ہوئی آبادی پر مشتمل ہے خصوصاً باڈر کے نزدیکی علاقوں پر بھی زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ضلعی انتظامیہ دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکر اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیںکوتاہی کی گنجائش نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ڈبلیوایچ او سمیت تمام سماجی تنظیمیں مہم کے دوران ضلعی انتظامیہ سے رابطہ رکھیں اور مہم کے بعد کمی وپیثی انہیں بتائیں تاکہ مسائل کوکم کیا جا سکیںاور مہم کو کامیاب بنا ئیں انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنر ز کو مائیکرو پلان بروقت جمع کرنے کی سختی سے ہدایت کیں۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں