لورالائی میں دہشت گردوں کی موجودگی پر سیکورٹی فورسز انٹیلی جنس کا آپریشن

سیکورٹی اہلکاروں سے مقابلے کے بعد عورت سمیت 4 دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 26 مارچ 2019 10:55

لورالائی میں دہشت گردوں کی موجودگی پر سیکورٹی فورسز انٹیلی جنس کا آپریشن
لورالائی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ2019ء) بلوچستان کے ضلع لورالائی میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران 4 خودکش حملہ آور ہلاک ہو گئے جب کہ 4 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اے ایس پی لورالائی عطا الرحمن کے مطابق لورالائی میں دہشت گردوں کی موجودگی پر سیکورٹی فورسز انٹیلی جنس آپریشن کرتے ہوئے ناصر آباد میں علاقے کو گھیرے میں لے لینے کے بعد ایک مکان پر چھاپہ مارا۔

سیکورٹی اہلکاروں نے صبح 5 بجے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا۔دہشت گردوں نے آپریشن کے دوران سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔سیکورٹی اہلکاروں سے مقابلے کے بعد مکان میں موجود دہشت گرددوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں مکان میں موجود خاتون سمیت چاروں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی عطا الرحمن کے مطابق خود کش دھماکہ میں ساتھ واقع گھر کی دیوار گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔

جنہیں فوری طور پر اسپتال کر دیا گیا۔جب کہ دوسری جانب کوئٹہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا،جاں بحق ہونے والے شخص یونیورسٹی کے سپرٹنڈنٹ تھے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ میں سریاب روڈ دکانی چوک پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔جس کے نتیجے میں بلوچستان یونیورسٹی کے سپرٹنڈنٹ جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے کہ جب کہ واقعے کی تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا ہے۔دو ماہ قبل بھی ایک لورالائی میں ایسا ہی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔فائرنگ ڈی جی آئی جی لورالائی کے دفتر کے احاطے میں اس وقت کی گئی تھی جب پولئس بھرتی کے لیے ٹیسٹ لیا جا رہا تھا۔فائرنگ کے واقعے میں دو حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا جب کہ پولیس کی فائرنگ سے دیگر تین دہشت گرد مارے گئے۔سیکورٹی اہلکاروں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے کمپلیکس میں موجود 800 اہلکاروں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں