لورالائی ،انٹیلی جنس آپریشن کے دوران خاتون سمیت 4خود کش حملہ آور ہلاک ، اہلکار زخمی

سکیورٹی اہلکاروں سے مقابلے کے بعد مکان میں موجود دہشت گردوں نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا

منگل 26 مارچ 2019 14:01

لورالائی ،انٹیلی جنس آپریشن کے دوران خاتون سمیت 4خود کش حملہ آور ہلاک ، اہلکار زخمی
لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) ضلع لورالائی میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران خاتون سمیت 4خود کش حملہ آور ہلاک اور اہلکار زخمی ہو گئے،سکیورٹی اہلکاروں سے مقابلے کے بعد مکان میں موجود دہشت گردوں نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔اے ایس پی لورالائی عطاالرحمان کے مطابق لورالائی میں دہشت گردوں کی موجودگی پر سیکیورٹی فورسز انٹیلی جنس آپریشن کرتے ہوئے ناصر آباد میں علاقہ کو گھیرے میں لینے کے بعد ایک مکان پر چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی اہلکارں نے صبح 5 بجے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا،دہشت گردوں نے آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی،سیکیورٹی اہلکاروں سے مقابلے کے بعد مکان میں موجود دہشت گردوں نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں مکان میں موجود خاتون سمیت چاروں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔اے ایس آئی عطاالرحمان کے مطابق خودکش دھماکہ میں ساتھ واقع گھر کی دیوار گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔ جنہیں فوری طور پرہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں