لورالائی، سی ایم پیکج کے تحت نئی سڑکوں اور اطراف کی گلیوںکی تعمیر میں غیر معیاری میٹریل کا فوری نوٹس لیا جائے ،عوامی حلقوں کا مطالبہ

جمعہ 17 مئی 2019 20:37

ح*لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2019ء) لورالائی میں سی ایم پیکج کے تحت نئی سڑکوں اور اطراف کی گلیوںکی تعمیر میں غیر معیاری میٹریل کا فوری نوٹس لیا جائے اس وقت جلد بازی میں سڑکیں تعمیر کرکے صرف کام مکمل کر کے پیسے بٹورنا ہے شہر اور دیگرسڑکیں کسی بھی علاقے کی ترقی اور خوبصورتی میں بنیادی کردار ادا کر تی ہیں لیکن لورالائی کو اسی کروڑ روپے کے ترقیاتی پیکج سے ایک جدید اور ماڈل شہر بنایا جاسکتا تھا لیکن یہ عوام کا صرف ایک خواب ہی تھا فنڈز کا میرٹ اور انصاف کے تقاضوں پر خرچ نہ ہونے سے ایک طرف قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے اور دوسرے جانب شہرکی خوبصورتی ماند پڑ رہی ہے اسی طرح کے غیر معیاری سڑکیں بنانی ہی تھی تو اس پہلے والے سڑکیں ہی کافی تھی عوام کو سی ایم پیکج کے تحت ملنے والے اسی کروڑ روپے سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ تھی لیکن اس طرح کے ناقص ترقیاتی منصوبوں سے انکی تمام امیدوں پر پانی پھر گیا سیوریج لائن کی تعمیر تو کر دی گئی لیکن اس کو بھی بغیر لیول کے تعمیر کیا گیا اور سیوریج کے نالوں کو روڈ سے بہت اوپر بنا دیا گیا ہے اور معمولی بارش سے روڈ پانی سے بھر جاتے ہیںجس سے راہگیروں اور دکانداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ناقص میٹریل کے استعمال سے مین شاہراہوں کے پیچوں بیچ نالوں پر بنائے گئے ڈھکن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکے ہیں اور آئے روز راہ چلتے راہگیر اس میں گر جاتے ہیں اسی طرح شہر کے دکاندار ان سیوریج لائنوں میں کچرہ ڈال رہے ہیں اور مساجد والوں نے بڑی بڑی لیٹرینیں بنا کر ٹھیکے پر ڈیں ہیںاورگندگی کو سیوریج لائن کے نالوں میںڈالا ہوا ہے گندہ پانی رکنے سے شہر میں ہر طرف تعفن پھیل رہا ہے گرمی کے موسم میںمچھروں کی بہتات سے امراض پھوٹ پڑنے کا اندیشہ ہے جبکہ شہر میں کچرہ اٹھانے کا بھی کوئی انتظام ہی نہیں ہے عوامی حلقوں نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر، بلدیہ ایڈ منسٹیٹر سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سڑکوں کے معیا ر پر سمجھوتہ کیئے بغیر اسکا فوری نوٹس لیں اور محکمہ و ٹھیکدار کو سختی کے ساتھ پابند کریں کہ وہ تمام سڑکیں اعلٰی معیار کے اصولوں کے مطابق تعمیر کریں اور شہر میں صفائی کا خصوصی انتظام کریں تاکہ شہر کو واقعی ایک ماڈل سٹی بنانے کا خواب پورا ہوسکے ۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں