لورالائی سمیت پورے ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن اور کرپشن کی کوئی گنجائیش نہیں،کمشنر ژوب

اتوار 15 ستمبر 2019 17:05

لورالائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ لورالائی سمیت پورے ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن اور کرپشن کی کوئی گنجائیش نہیں ہے سرکاری خزانے کو قومی امانت سمجھتے ہوئے تمام منصوبوں کو اعلٰی معیار کے مطابق پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائے انہوں نے کہا کہ سرکاری رقوم کو جان بوجھ کر اسکا ضیاع قومی خیانت تصور ہو گی انہوں نے کہا کہ عوام اور سول سوسائٹی ترقیاتی کام کی خود نگرانی کریں اور ناقص کام کی مجھے نشاندہی کریں تاکہ لاپرواہی پر متعلقہ محکمے اور مجاز آفیسر سے باز پرس کی جاسکے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے قوم کی امانت ہیں جس سے علاقے میں ترقی و خوشحالی آتی ہے انہوں نے ژوب ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدائیت جاری کی کہ منصوبوں کے معیار کو چیک کریں اور اور کام کی تیز رفتاری پر بھی کوئی کمپرومائیز نہ کریں انہوں نے گذشتہ روزسی ایم پیکج ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری کاموں کا معائنہ کیا اور انکے معیار کا جائزہ لیا جس میں سلاٹر ہاوس ،بس اڈہ ،پارک ،سپورٹس کمپلکس اور دیگر کام شامل تھے اس موقع پر انہوں نے کہا کے کام کے معیار پر کائی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور تمام منصوبوں کا بروقت اور مقررہ معیار کے مطابق مکمل کیا جا ئے اور اس سلسلے میں کوئی غفلت اور لاپروائی برداشت نہیں کی جائیگی اور خلاف ورزی کی صورت میں سرکاری افیسران اور کنٹریکٹر کے خلاف ضابطے کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائیگی اور عوامی سکیمات اور سرکاری فنڈز میں کسی کو بھی خورد بورد کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی انہوں نے کہا کے لورالائی اور دیگر اضلاع میں سکیمات کا جلد از جلد مکمل کرکے عوام کو ان سے استفادہ حاصل کرنے کے مواقع ملنے چایئے تاکے عوام کو ان منصوبوں سے مستفید ہوںاس موقع پر انکے ساتھ دیگر افیسران اور کنٹریکٹر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں