لورالائی سہاب ندی کے کنارے مویشی چراتے ہوئے بچے کو سانپ نے ڈس لیا ،حالت غیر ،کوئٹہ ریفر کر دیا گیا

اتوار 15 ستمبر 2019 19:45

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) لورالائی سہاب ندی کے کنارے مویشی چراتے ہوئے بارہ سال کے بچے گل محمد ولد سلطان محمد قوم علیزئی کو سانپ نے ڈس لیا جس پر انکی حالت غیر ہو گئی جسے فوری طور پر سول ہسپتا ل پہنچایا گیا جہاں پر سانپ کے ڈسنے کا انجکشن نہ ہونے پر انھیں کوئٹہ ریفر کر دیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا عوامی حلقوں نے وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر مزکورہ انجکشن لورالائی ہسپتال کو فراہم کریں تاکہ بوقت ضرورت یہ کام اسکیںکیونکہ بارشوں کے موسم میں یہ زہریلے سانپ اپنے غاروں سے نکلتے ہیں جس سے مقامی ابادی میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں