۷ آزادی مارچ کے اعلان ہونے کے ساتھ ہی سے حکمرانوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں،جمعیت علماء اسلام ضلع لورالائی

اتوار 13 اکتوبر 2019 19:16

] لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2019ء) جمعیت علماء اسلام ضلع لورالائی کے جنرل سیکرٹری عطااللہ خان کاکڑ، ڈپٹی جنرل سکیرٹری قاری سنزرخان،جوائنٹ سکیرٹری مولوی صادق،سیکرٹری مالیات سلطان علی نے کہا ہے آزادی مارچ کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں انشااللہ قائد کے حکم کے مطابق لورالائی سے ایک بڑا قافلہ آزادی مارچ میں شرکت کے لئیے جانے کے لیے تیار ہے آزادی مارچ کے اعلان ہونے کے ساتھ ہی سے حکمرانوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں اور حکمران رات کو خواب دیکھ کر صبح قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن کے خلاف گھٹیا زبانیں استعمال کر رہے جسکو کوئی کارکن برداشت نہیں کرئے گا انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کے پر امن قافلے اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے تو ایوانوں میں بیٹھے سلکٹیڈ ممبران کی ایوانوں کی دیواریں ہل جائیں گی انہوں نے کہا کہ ہم پرامن سیاسی لوگ ہیںاور پرامن آزادی مارچ ریلی سے حکومت کا خاتمہ کر دینگے موجودہ حکومت جو یہود اور نصاراکے توسط سے پاکستان کی عوام پر مسلط کی گئی اور پاکستان کی عوام شدید مہنگائی کے ہاتھوں خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیںآزادی مارچ کے اعلان کے ساتھ ہی پاکستان کی عوام جس طریقے سے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کر رہے ہیں اس بات کی نشاندہی ہے کہ اس سلکیٹڈ حکومت کی غریب دشمن پالیسوں سے تنگ آچکے ہیں اور انشااللہ آزادی مارچ حکومت کے خاتمے کا سبب ہوگی اور غریب عوام کے لئے خوشیوں کا پیغام ثابت ہوگی۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں