سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر کا بلوچستان میں بارش ، برفباری سے جانی نقصان پر اظہار افسوس

پیر 13 جنوری 2020 15:46

سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر کا بلوچستان میں بارش ، برفباری سے جانی نقصان پر اظہار افسوس
لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2020ء) مسلم لیگ این کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ سمیت پورے صوبے میں شدید برفباری اور بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار ہوں انہوں نے کہا کہ حکومت جانی و مالی نقصان پہنچنے پر متاثرہ خاندانوں کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان کرے انہوں نے کہا کہ برف باری و بارشیں اللہ تعٰالی کے طرف سے بہت بڑ ی نعمت ہے لیکن ہماری کمزوریوں و کوتاہیوں سے یہ بعض اوقات ہمارے لیئے زحمت بھی بن جاتی ہیں قدرتی آفات کو ہمیں صبرو تحمل سے برداشت کر کے اللہ پاک کا شکر ادا کرنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ صوبہ گزشتہ کئی سالوں سے قحط سالی کا شکار رہا اب بارشوں و برفباری سے صورتحال میں بہتری ائیگی انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں صورتحال کا بروقت نوٹس لیتی تو شائد ہم اتنی جانی و مالی نقصان سے بچ سکتے تھے سردی میں لوگ گیس کی سہولت سے محروم ہیں اور بجلی کی فراہمی بھی اکثر اوقات معطل رہتی ہے لوگ بطور ایندھن جنگلات کو کاٹ کر اپنا گذربسر کررہے ہیں جس سے ماحولیات کے مسائل بھی جنم لے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت فوری عوام کو ریلیف اور سہولیات دینے کیلئے اقدامات کرے ۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں