ملک میں جمہوریت کی بحالی کیلئے پی ڈی ایم کی تحریک جاری رہے گی ،محمود خان اچکزئی

ملک میں آئین و قانون پر عمل کیا جائے تو ترقی کی نئی شاہراہ پر گامزن ،آئین کی بالادستی قائم ہو جائیگی ،نائب صدر پی ڈی ایم

بدھ 3 فروری 2021 16:52

ملک میں جمہوریت کی بحالی کیلئے پی ڈی ایم کی تحریک جاری رہے گی ،محمود خان اچکزئی
لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2021ء) پی ڈی ایم کے مرکزی نائب صدر و پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہ ملک میں جمہوریت کی بحالی کیلئے پی ڈی ایم کی تحریک جاری رہے گی ملک میں آئین و قانون پر عمل کیا جائے تو ملک ترقی کی ایک نئی شاہراہ پر گامزن اور آئین کی بالادستی قائم ہو جائیگی لانگ مارچ ہر صورت ہوگا تاہم وقت کیلئے پی ڈی ایم ہی آخری فیصلہ کریگی ۔

یہ بات انہوں نے لورالائی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ ہماری کسی ادارے سے زاتی لڑائی نہیں ہے ہم صرف ائین پر عمل درآمد کی بات کرتے ہیں پاکستان میں تمام پانچ اکائیوں بلوچ سندھی پشتون اور سرائیکی کے حقوق تسلیم کیئے جائیں تو لڑائی خود بخود ختم ہو جائیگی انہوں نے کہا کہ ملک میں آقا اور غلام کی تفریق اب ختم ہونی چاہیئے ہم اب مزید غلاموں کی حیثیت سے نہیں رہ سکتے انسانی برابری کے بنیاد پر تمام انسانوں کے حقوق برابر ہیں انہوں نے کہا کہ پشتون قوم کو جان بوجھ کر دہشت گرد کے روپ میں پیش کیا جارہا ہے ملک کی آزادی تعمیر و ترقی میں پشتونوں کی لازوال قربانیاں ہیں جنھیں کسی صورت فراوموش نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ افغانستان میں چالیس سال سے بے گناہ افغانوں کا نا حق خون بہایا گیا اور ملک و ملت کو تباہی سے دو چار کیا گیا خون کی ہولی کھیلی گئی اب مزید خون بہانے کی کسی طاقت کو اجازت نہیں دے سکتے انہوں نے کہا کہ پشتونوں کی بہنوں ماوں اور بیٹیوں کی عزتیں نیلام کی گئی جسکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ برٹش بلوچستان صوبہ ایک تاریخی صوبہ تھا جب سند ھ اور بلوچستان صوبے نہیں تھے تو برٹش بلوچستان کا اپنا چیف ا لیکشن کمشنر صوبہ تھا جسے بغض میں برٹش بلوچستان کا نام دیا گیا خان شہید نے انجمن وطن کے پلیٹ فارم سے بھر پور اواز بلند کی تھی اور جیل بھی گئے انہوں نے کہا کہ انگریز استعمار کے خلاف قومی تحریکوں کا اہم کردار رہا ہے ہم اب بھی اپنے قامی رہنماوں کے فلسفے پر عمل پیرا ہیں انہوں نے کہا کہ پشتون خواہ میپ کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہیہیں ظالم مہنگائی کے ہاتھوں عوام زندگی سے تنگ ہیں ملک میں بجلی گیس پیٹرولیم مصنوعات میں ہر ماہ تین مرتبہ اضافہ عوام کے ساتھ ناانسافی اور ظلم کے مترادف ہے ملک میں ائین و قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی پی ڈی ایم کا اخری وقت تک بھر پور ساتھ دیگی ملک میں جمہوریت کو ہر حال میں بحال کرائے گے پی ڈی ایم سلیکیٹڈ حکومت کے خاتمے تک ہر سطح پر اپنا جمہوری حق کو استعمال کریگی انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم عوام کی ترجمانی کا حق ادا کر رہی ہے ہم میں کوئی اختلاف نہیں ہے اور نہ ہی سازشوں کے زریعے کوئی پی ڈی ایم میں اختلاف پیدا کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گھر بھیجنے کی مکمل تیاری کی جارہی ہے اس نااہل حکومت کے جانے تک عوام مسائل کا شکار رہینگے انہوں نے کہا کہ ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے عمران خان سے جان چھڑانا ہوگا اسکے بغیر ملک اور عوام کا کائی مستقبل نہیں ہے جمہور کی حکمرانی قائم کرنے کیلئے پوری قوم کی نظریں پی ڈی ایم کے جانب ہیں ہم انشا ئاللہ انکے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے انہوں نے کہا کہ ملک میں ازاد انہ اور غیر جانبدارانہ الیکشن کے سوا ملک تباہی کے ڈگر پر رہیگا انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم قوم کیلئے امید کی ااکری کرن ثابت ہو رہی ہے ووٹ کو اہمیت دینی ہوگی طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں انھیں فیصلوں میں شامل کیئے بغیر ملک اور ہمارا وطن ترقی نہیں کر سکا انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں ائین کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں تو ہم پر ملک دشمن کا لیبل لگا دیا جاتا ہے اس روش کو ختم ہونا چاہیئے ہماری فوج سمیت کسی بھی ادارے سے کوئی زاتی عداوت یا لرائی نہیں ہے لیکن ہر ادارے کو اپنے ائینی حدود میں رہ کر اپنی زمہ داری ادا کرنی ہوگی اسمیں کونسی بات آئین کے خلاف اور ملک دشمنی کی ہے آج ہماری عدلیہ اور میڈیا کی ازادی کو سلب کرنے کی کوششیں جاری ہیں جو کہ نیک شگون نہیں ہم اپنی آزادی حقوق خود مختیاری کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنا دینگے ۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں