پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی کی سیاسی و قبائلی رہنما ملک عبدالرحیم اتمانخیل سے ملاقات

جمعہ 23 جولائی 2021 20:05

کوئٹہ/لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے سیاسی و قبائلی رہنما ملک عبدالرحیم اتمانخیل سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملا قات میں سردار سربلند خان جوگیزئی نے ملک عبدالرحیم اتمانخیل کو پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی اورسیاسی و علاقائی صورتحال پر بھی تفصیلی تبا دلہ خیا ل کیا اس موقع پر صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹرحیات خان اچکزئی،علماء ونگ کے صوبائی صدر مولوی جمال کاکڑ، ڈاکٹر عبدالحلیم اتمانخیل،عبدالمالک اتمانخیل،عابد خان اتمانخیل،جمیل خان اتمانخیل،ثناء اللہ ملغانی،عبدالوہاب علیزئی،نواز خان مہترزئی،سید عبدالحق شاہ ودیگر بھی موجود تھے۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں