لورالائی میں مختلف ٹریفک حادثات میں تیرہ سال کی بچی سمیت چار افراد جاں بحق

اتوار 25 جولائی 2021 19:30

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) لورالائی میں مختلف ٹریفک حادثات میں تیرہ سال کی بچی سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپیرہ راغہ درگئی سرگھڑہ کے قریب گاڑی تیز رفتاری کے نتیجے میں قلا بازی کھاتے ہوئے الٹ گئی جس میں محمد نسیم خان محسود شدید زخمی ہو گیا جبکہ انکی تیرہ سال کی بیٹی جان بحق اور انکے فیملی کے دیگر افراد بھی زخمی ہوئے جبکہ کچھ عمقزئی کے مقام پر تیز رفتار ٹو ڈی گاڑی الٹنے سے دو افراد عمر خان ولد حاجی ادم خان اور سردار خان ولد حاجی اشرف قوم خروٹی ساکنان ژوب جاں بحق ہوگئے جبکہ مہاجر آڈہ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد محمد حنیف ولد عبدالحق قوم زخپیل اور ہاشمی دلیار جاں بحق ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں