سانحہ کارساز کراچی کے ایک سو اسی شہداء کو خراج عقیدت اور سینکڑوں زخمیوں کو سلام پیش کرتا ہوں ،رحمت اللہ کدیزئی

اتوار 17 اکتوبر 2021 19:05

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی ژوب ڈویژن کے صدر رحمت اللہ کدیزئی نے کہاہے کہ سانحہ کارساز کراچی کے ایک سو اسی شہداء کو خراج عقیدت اور سینکڑوں زخمیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں بی بی شہید پر اپنی جانیں قربان کیں ملک میں آمریت کے خلاف اور جمہوریت کی بحالی کیلئے محترمہ بے نظیر بھٹو نے کھٹن حالات میں ملک انے کا مشکل فیصلہ کیا لیکن ملک آئین قانون اور جمہوریت دشمن قوتوں نے بی بی کو راستے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا تھا لیکن پی پی کے جیالوں نے اپنے خون سے محترمہ کی جان بچائی جس پر ہمیں اس وقت کے جیالوں پر فخر ہے۔

یہ بات انہوںنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سانحہ کارساز اٹھارہ اکتوبر تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیگا ہم اپنے شہیدوں اور جیالوں کے خون پر کھبی سمجھوتہ نہیں کرینگے انکے مشن پر سختی کے ساتھ کاربند رہتے ہوئے اپنے منزل کے حصول کیلئے سیاسی اور جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ ہماری تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے قائد عوام شہید زولفقار علی بھٹو کو ضیاء آمر نے اپنے راستے سے ةٹایا اور انکا عدالتی قتل کیا جسکو تاریخ نے بھی غیر ائینی اقدام قرار دیا انہوں نے کہا کہ اسکے بعد شاہنواز بھٹو میر مرتضی بھٹو اور پھر 27 دسمبر 2007 کو اسلامی دنیا کی پہلی مسلم خاتون وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کو راولپنڈی کے لیاقت پارک میں خود کش دحماکے میں شہید کردیا ہمارا دشمن سمجھ رہا تھا کہ اب پی پی ختم ہو جائیگی لیکن آج بی بی کے خون نے رنگ لاکر انکے بیٹے بلاول بھٹو کے شکل میں ہمیں ایک نوجوان قائد نصیب کیا جسپر ہمیں فخر ہے ایندہ وقت پی پی کا ہے جیالے اپنا جمہوری اور سیاسی تحریک اپنے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سنگ جاری رکھکر ملک میں سلیکٹڈ اور جعلی حکومت کے خلاف بہت جلد کامیابی کے جانب گامزن ہے انہوں نے کہا کہ پی پی پی پورے ملک اور بلو چستان میں دن بدن فعال اور متحرک کردار ادا کرہی ہے اور اگلہ وزیر اعظم انشاء اللہ بلاول بھٹو زرداری کا فیصلہ عوام نے ابھی سے کر لیا ہے الیکشن کی تیاری کارکنان شروع کردیں اسکا اعلان کسی بھی وقت ہوسکتا ہے ۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں