فعال ومنظم تنظیم کی بدولت قومی اہداف کے حصول ممکن ہے،مابت کاکا

جمعہ 22 اکتوبر 2021 22:35

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکانے کہا ہے کہ خطے میں رونما ہونیوالے تبدیلیوں اورملکی سیاسی صورتحال میں 13نومبرکولورالائی سرکاری باغ میں منعقدہ جلسہ عام اوراس میں اے این پی کے صوبائی صدرایمل ولی خان کی شرکت دوررس اثرات کاحامل رہیگاشہید جیلانی خان اچکزئی کی گیارہویں شہیداسدخان اچکزئی کی پہلی ارواشادبسم اللہ خان لونی کی دوسری برسی کیموقع پرلورالائی سرکاری باغ میں جلسہ عام منعقد ہوگا ان خیالات کاظہارانہوں نے میونسپل کمیٹی ہال لورالائی میں جنرل باڈی اجلاس سیخطاب کے دوران کیااجلاس سیضلعی صدر منظورکاکڑصوبائی جوائنٹ سیکرٹری حاجی ہدایت اللہ کاکڑ ضلعی جنرل سیکرٹری رازمحمد ترہ کئی نے بھی خطاب کیااس موقع پر اجلاس کیشرکانے جلسہ عام بارے تجاویزپیش کیں مقررین نے کہاکہ فعال ومنظم تنظیم کی بدولت قومی اہداف کے حصول ممکن ہے اوریہ اعزازعوامی نیشنل پارٹی اورفکر باچاخان کوحاصل ہے کہ ہروقت اپنے شہدا،اکابرین سیاسی کارکنوں کی خدمات اورقربانیوں کی نہ صرف متعرف رہی ہے بلکہ ان کے قربانیوں کومشعل راہ بناتے ہوئے ان ارمانوں کی تکمیل کیلئے نتائج کی پرواہ کئے بغیرہرمیدان کامردانہ وارمقابلہ کیلئے کمربستہ رہتے ہیں مقررین نیذمہ داران پرزور دیاکہ13نومبرجلسہ عام کیلئے تیاریاں تیزترکردیں اس سے پہلے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا پارٹی ذمہ داران کے ہمراہ جلسہ گاہ کاجائزہ لیااورمختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں