پارلیمنٹ کو ربڑ سٹیمپ کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے جو کہ پارلیمان کے تقدس کو مجروح کرنے کے مترادف ہے،مولانا عبد الواسع

اتوار 21 نومبر 2021 22:50

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2021ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو ربڑ سٹیمپ کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے جو کہ پارلیمان کے تقدس کو مجروح کرنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ عجلت اور جلد بازی میں ہونے والی قانونون سازی کو کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے تمام ناجائز بلز کو اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کررہے ہیں ہمیں اپنے عدلیہ سے انصاف کی امید ہے انہوں نے کہا کہ ای وی ایم الیکشن میں ٹیکنکل دھاندلی کیلئے استعمال کیا جائیگا جس کی اجازت نہیں دینگے دسمبر میں حکومت کو سخت جھٹکا دینے کا پلان بنارہے ہیں پی ڈی ایم عوام کی امیدوں کو پورا کرنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے اسوقت حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے اسکاخاتمہ قریب ہے اب تو حکومتی اتحادی وزراء نے بھی الیکٹرونک مشین پر اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے اسمبلی اجلاس میں ممبران کو زبردستی اور دھمکی دیکر لایا گیا انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بد امنی اور غیر قانونی اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے اپوزیشن بعض ملکی معاملات پر پارلیمنٹ میں ایک پیج پر متفق ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کے تمام اداروں کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے انھیں پارلیمان میں اکثریت حاصل نہیں ہے وہ فوری طور پر از خود استعفٰی دیں ملک میں شفاف الیکشن ناگذیر ہوچکے ہیں اور ملک کے مسائل کا واحد حل بھی یہی ہے جب ملک کے ادارے کمزور ہونگے تو اس سے ملک کی بنیادیں کمزور پڑ سکتی ہیں ہم ملک کی معیشت سیاست جمہوریت اور اسلامی نظریئے کو اس طرع نقصان پہنچانے پر اپنی آنکھیں بند نہیں کر سکتے ہم اسکے خلاف ہر محاز پر ڈٹ کر مقابلہ کرینگے پی ڈی ایم کے قائد مولانا فضل ا لرحمان عمران خان کی چھٹی کرنے دسمبر میں اسلام آباد تحریک کے فیصلہ کن موڑ کا اعلان کرنے والے ہیں ویسے ہی حکومت کے خاتمہ کے شروعات شروع ہوچکے ہیں مہنگائی ائی ایم ایف کے کہنے پر کی جارہی ہے ملک کے اہم ادارے اسٹیٹ بنک کو ائی ایم ایف سپرد کر دیا گیا ہے عمران خا ن کی سوچ ہی غلامانہ ہے جو کہ اس طرع کے ملک دشمن اداروں کی ہر بات مان رہے ہیں ا نہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کی بقاء کی جنگ پی ڈی ایم لڑ رہی ہے ملک کی سالمیت کو خطرہ درپیش ہے پاکستان ایک اسلامی نظریئے کے بنیاد پر آزاد کرایا گیا لیکن 73 سال گذرنے کے بعد بھی ہم اس نظریئے کی جنگ لڑ رہے ہیں ملک میں جمہوریت کو آمریت کی شکل میں تبدیل کیا جارہا ہے ملک میں عمران خان کو برائے نام وزیر اعظم سلیکٹڈ کیا گیا انکی ڈوریں کئی اور ہلا رہا ہے ملک کی اسلامی تشخص کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دینگے ائین کا تحفظ ہم کررہے ہیں اسے چھڑنے والوں کو ہر محاز پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑیگا انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع علماء و طلباء سے بھڑ کر اور کوئی نہیں کرسکتا پگڑی والوں کو کمزور نظرسے نہ دیکھا جایا ہم نے برصغیر سے انگریز کو بھگایا افغانستان سے روس اور امریکہ کو بھاگنے پر مجبور کیا ہم ملک میں ائین قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ہم اس جنگ کو ضرور جیتیں گے ملک میں میڈیا پر پابندی کو کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے ملک میں عدلیہ میڈیا کو دباو،ْ میں لانے کی سازش کی جارہی ہے الیکٹرک ووٹنگ مشین کی شکل میں عمران خان ایک مرتبہ پھر 2023 کے الیکشن میں اپنے پسند کے نتائج کے حصول کیلئے دھاندلی کا پلان بنا رہے ہیں ووٹنگ مشین کا تجربہ دنیا میں ناکام ہو چکا ہے لیکن حکومت اپنی زد پر ڈٹی ہوئی ہے اور یہ ناکام تجربہ ملک میں اپلائی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ہم اس پلان کو بھی ناکام بنا دینگے انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بے روزگاری اور لاقانونیت عروج پر ہے ہرماہ بجلی اور ائل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کے گلے پر چری پھیری جارہی ہے مہنگائی کے زمہ دار عمران خان ہیں لیکن قربانی کا بکرا عوام کو ٹھرایا جارہا ہے ہم ملک میں سیاسی عدم استحکام اور انتشار سے بچنے کیلئے تحریک کو پرامن انداز میں چلا رہے ہیں ۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں