باچاخان مراکزدنیاجہاں میں امن ترقی خوشحالی کے مسکن علم وہنرکے فروغ میں پیش پیش ہے،سینیٹر نوابزادہ عمر فاروق کاسی

اتوار 5 دسمبر 2021 23:15

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہاہے کہ باچاخان مراکزدنیاجہاں میں امن ترقی خوشحالی کے مسکن علم وہنرکے فروغ میں پیش پیش ہے فکر باچاخان نہ صرف پشتونوں بلکہ خطے کودرپیش گھمبیر مسائل کے حل کاادراک رکھتی ہے عدم برداشت انتہاپسندی دہشت گردی کے اس دوردورہ میں فلسفہ عدم تشدد رواداری برداشت تحمل کی ضرورت و اہمیت کل کے مقابلے میں آج دوچندہوگئی ہے ان خیالات کااظہارعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سینئرنائب صدروسنیٹر نوابزادہ ارباب عمرفاروق کاسی ضلع لورالائی کے صدرمنظورکاکڑایڈوکیٹ جلال افغان نے باچاخان مرکزلورالائی کے افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیااس موقع پرضلعی جنرل سیکرٹری رازمحمدترہ کئی اراکین مرکزی کمیٹی ڈاکٹرعیسی خان جوگیزئی گنوخان غلزئی ضلعی سینئرنائب صدرعبدالخالق ناصر عصمت کدیزئی ودیگربھی موجود تھے نوابزادہ ارباب عمرفاروق کاسی نے کہاکہ فکرباچاخان آج پشتون افغان اولس پرعیاں ہوچکااس سے پہلے ارباب عمرفاروق کاسی منظور کاکڑایڈوکیٹ نے باچاخان مرکز لورالائی کاافتتاح کیابعد ازاں رہنماؤں اورکارکنوں کیاعزازمیں استقبالیہ دیاگیا

لورالائی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments