لو رالائی پو لیس کی کاروائی، قر آن مجید شہید کر نے والاشخص گر فتار کرلیا گیا

جمعہ 15 اپریل 2022 17:02

لو رالائی پو لیس کی کاروائی، قر آن مجید شہید کر نے والاشخص گر فتار کرلیا گیا
لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2022ء) پٹھانکوٹ کے مکینوں نے بذریعہ ٹیلی فون پولیس انتظامیہ کو اطلاع دی کہ نواں کلی پٹھانکوٹ چشمہ نزد غازی خان ناصر قلعہ ایک شخص قران پاک پھاڑ کر چشمے کے اندر اوراق کے شکل میں پھینک رہا ہے، علاقہ مکینوں نے بندے کو قابو کیا ہوا اس اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ صدر لورالائی کریم مندوخیل ،سب انسپکٹر عدنان، اے ایس آئی بیت اللہ ہمراہ ملازمان پولیس تھانہ صدر اور ایگل سکواڈ موقع پر پہنچ کر بندے کو موقع سے گرفتار کرکے پھاڑے گے قرآن پاک کے اوراق اور مزید اپنے ساتھ لئے گئے قران شریف 4 عدد مکمل قبضہ پولیس میں لئے گئے مزید جامعہ تلاشی کرنے پر ملزم سے ایک عدد پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ملزم کی شناخت عبیداللہ عرف بیدول ولد عصمت اللہ قوم موسخیل سکنہ لورالائی سے ہوئی، ملزم کو تھانے منتقل کرکے ملزم کیخلاف قران شریف کے بے حرمتی کا 295B تعزیرات پاکستان ایس ایچ او صدر تھانہ صدر لورالائی کے مدیت میں درج کرلیا گیا اور اسلحہ برامدگی مقدمہ 13E اسلحہ آرڈیننس درج کرلیا گیا۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں