ٓ لورالائی پولیس کی امن امان قائم کرنے کے حوالے سے خدمات قابل ستائش ہیں،سٹیزن ایکشن کمیٹی

اتوار 15 مئی 2022 19:05

ٰلورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2022ء) لورالائی پولیس کے کارکردگی قابل تعریف ہے سٹیزن ایکشن کمیٹی لورالائی کے چیئرمین محمد اخلاص خان حمزہ زئی، ڈپٹی چیئرمین فقیر محمد جلالزئی سینئر معاون انجنئیر اور نگزیب کاکڑ، حاجی عبدالغفار کدیزئی، سینئر معاون دوئم عبدالباقی جلالزئی، سینئر معاون مرزاخان ناصر، ندامحمد توخئی نے کہا کہ لورالائی پولیس کی امن امان قائم کرنے کے حوالے سے خدمات قابل ستائش ہیں ایس ایس پی عرفان بشیر، ایس ڈی پی او اکبر علی بگٹی، ایس ایچ او عبدالکریم مندوخیل اور پوری پولیس ٹیم کی کارکردگی سے اس وقت عوام مطمئن ہے سٹیزن ایکشن کمیٹی لورالائی نے ہمیشہ پولیس کے اچھے کام کے تعریف کی انہوں نے مزید کہا کہ لورالائی میں منشیات کے اڈے چلا رہے جس سے ہماری نوجوان نسل خصوصاً طلباء منشیات کے عام ہونے کے وجہ سے ان کے شکار ہورہے لہذا لورالائی میں منشیات کے اڈوں کے خلاف بھی فوری اور سخت کارروائی کی جائے انہوں نے مشترکہ بیان میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ آنے والے بجٹ میں پولیس اور لیویز کے تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا لورالائی پولیس صدر تھانہ کیلئے ٹینڈر ہوا ہے اس پر جلد از جلد کام شروع کیا جائے۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں