لورالائی ، جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، تین ملزمان گرفتار ،بھاری مقدار میں چرت اور اسلحہ برآمد

اتوار 15 مئی 2022 19:05

- لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2022ء) ڈی آئی جی لورالائی صاحبزادہ بلال عمرکی ہدایات اورایس ایس پی لورالائی عرفان بشیرکے احکامات کی روشنی میں جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف ایس ڈی پی او لورالائی علی اکبر بگٹی کی نگرانی میں سی آئی اے انچارج سب انسپکٹر محمدخان باتوزئی ہمراہ سی آئی اے سٹاف نے کاروائی کرتے ہوے دو مختلف مقامات پرچھاپہ مار کرمحمد عثمان ولد محمد ارشد قوم راجپوت سکنہ فقیر محمد روڈ کوئٹہ کے قبضے سے 8 کلو 200گرام چرس دوسرے چھاپے میںزین مسیح ولد جون مسیح سکنہ لاہور کے قبضے 7 کلو چرس برآمد کرکے دونوں ملزمان کیخلاف پولیس تھانہ صدر لورالائی میں اینٹی نارکوٹیکس کے مقدمات درج کرلئیے تیسرے مقدمے میں دوران چکنگ ایک شخص احسان اللہ ولد جاراللہ قوم ناصر سکنہ کلی ٹھٹی لورالائی سے ایک عدد پسٹل بمعہ کارتوس برآمد کرکے ملزم کیخلاف بھی 13E آرمز کا مقدمہ درج کرلیامزید تفتیش لورالائی پولیس کر رہی ہے ۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں