لورالائی پولیس کی کارکردگی قابل تعریف ہے،محمد اخلاص خان حمزہ زئی

اتوار 15 مئی 2022 19:35

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2022ء) لورالائی پولیس کی کارکردگی قابل تعریف ہے سٹیزن ایکشن کمیٹی لورالائی کے چیئرمین محمد اخلاص خان حمزہ زئی ڈپٹی چیئرمین فقیر محمد جلالزئی سینئر معاون انجینئر اور نگزیب کاکڑ حاجی عبدالغفار کدیزئی سینئر معاون دوئم عبدالباقی جلالزئی سینئر معاون میرزاخان ناصر ندامحمد توخئی نے کہا کہ لورالائی پولیس امن امان قائم کرنے کے حوالے سے خدمات قابل ستائش عمل ہے ایس ایس پی عرفان بشیر مسیح ایس ڈی پی او علی اکبر بگٹی ایس ایچ او عبدالکریم مندوخیل اور پوری پولیس ٹیم کے کارکردگی سیاس وقت عوام مطمئن ہے سٹیزن ایکشن کمیٹی لورالائی نے ہمیشہ پولیس کے اچھے کام کی تعریف کی انہوں نے مزید کہا کہ لورالائی میں منشیات کے اڈے چل رہے ہیں جس سے ہمارے نوجوان نسل خصوصاً طلباء منشیات کے عام ہونے کے وجہ سے ان کے شکار ہورہے ہیں لہذا لورالائی میں منشیات کے اڈوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا آنے والے بجٹ میں پولیس اور لیویز کے تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا لورالائی پولیس صدر تھانہ کیلئے ٹینڈر ہوا ہے اس پر جلد از جلد کام شروع کیا جائے۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں