صوبے کابجٹ بہترین اور موتوازن ہے ،حاجی محمد خان طور اتمان خیل

صوبے میں امن وامان پر خطیر رقم خرچ کر رہے ہیں ہماری سیکیورٹی ادارے پولیس اور لیویز کی قربانیوں کی وجہ سے آج صوبے میں امن مثالی ہے،صوبائی وزیر بلوچستان کا اس سے اچھا بجٹ پہلے کھبی نہیں آیا، بجٹ میں روزگار کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ،حکومت نے ملازمین کو 15 فیصد الاونس دیا حکومت عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے،مرکزی رہنما عوامی پارٹی

جمعہ 1 جولائی 2022 22:05

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2022ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے کہا کہ صوبے کابجٹ بہترین اور موتوازن ہے اس سے صوبے کی ترقی کی نئی شاہراہیں کھلی گی بلوچستان کا اس سے اچھا بجٹ پہلے کھبی نہیں آیا بجٹ میں روزگار کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے حکومت نے ملازمین کو 15 فیصد الاونس دیا حکومت عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے ہماری حکومت صرف زبانی جمع خرچ سے کام نہیں لے رہی بلکہ ہمارے ترقیاتی کام زمین پر موجود ہیں اور ہمارا بول رہا ہے حکومت مستحکم ہے اور اپنی پانچ سال کی مدت پوری کریگی حکومت نے اپوزیشن کے تمام ممبران کو ترقیاتی اسکیمات میں مساوی حقوق دیئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی نیت ٹھیک ہے ہم صوبے کے عوام کے فلاح وبہبود کیلئے کام کر رہے ہیں کسی سے انتقام نہیں لینگے اور نہ کسی سے نا انصافی ہوگی ملازمت اور ترقیاتی فنڈز میرٹ پر دینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن وامان پر خطیر رقم خرچ کر رہے ہیں ہماری سیکیورٹی ادارے پولیس اور لیویز کی قربانیوں کی وجہ سے آج صوبے میں امن مثالی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بجٹ میں عوام پر کوئی ٹیکس نہیں لگا یا مہنگائی کا سبجیکٹ وفاق کی زمہ داری ہے پیٹرول ڈیزل اور مٹی کے تیل میں حالیہ اضافوں سے عوام کے مشکلات میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے وفاق 22 کروڑ عوام پر رحم کریں ہماری کوشش ہونی چاہیئے کہ کسی نہ کسی طریقے سے پاکستان ائی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے چنگل سے آزادی حاصل کرے ہ کب تک ان اداروں کے غلام بنیں رہے گے یہ ادارے اپنے مفادات کو دیکھتے ہیں عوام کے مشکلات سے انھیں کوئی غرض نہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی سب اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے رہی ہے ہمیں وزیر اعلٰی بلوچستان میر عبد القدوس بز نجو کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اگر وفاق ہمارے ساتھ تعاون کرے اور ہمیں فنڈز کی فراہمی میں اہمیت دے تو صوبہ ترقی کے میدان میں دیگر صوبوں کے برابر آسکتا ہے بلوچستان ملک کا تیرتالیس فیصد رقبے پر پھیلا ہوا ہے ہمیں نظر آنداز کرکے ملک ترقی نہیں کر سکتا انہوں نے کہا کہ لورالائی میں ترقیاتی اسکیمات کی تکمیل سے میرا حلقہ ایک ماڈل حلقہ بننے جارہا ہے جس پر مجھے فخر ہے عوام میری کارکردگی سے مطمئن ہیں ۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں