یوم آزادی کی مناسبت سے ڈائمند جوبلی جشن آزادی کے سلسلے میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لورالائی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

جمعرات 11 اگست 2022 22:10

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) یوم آزادی کی مناسبت سے ڈائمند جوبلی جشن آزادی کے سلسلے میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لورالائی میں ایک پروقار تقریب پروفیسر ڈاکٹر لبنی' رشی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی تھے۔ تقریب میں طالبات نے اردو انگریزی میں تقاریر اور ملی نغمے پیش کیے اور ساتھ میں کوئز مقابلہ ہوا۔

تقریب سیمہمان خصوصی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی اور پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ڈاکٹر لبنیٰ رشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ازادی کے لیے ہمارے بزرگوں نے بیشمار قربانیاں دی ہیں۔ یہ ملک ہمیں ہمارے اباو اجداد کی عظیم قربانیوں کی بدولت حاصل حاصل ہوا ہے۔ جس کا تحفظ ، تعمیر اور ترقی ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

جس سے عہدہ بر ہونے والے کے لیے ہمیں اپنے تمام فروعی اور گروہی اختلافات بھلا کر ہر قسم کے تعصب سے بالا تر ہوکر ایک متحد قوم کی شکل میں کام کرنا چاہیے۔

اس وقت وطن عزیز کو اندرونی اور بیرونی مشکلات اور دہشت گردی کی عفریت کا سامنا ہے۔ ملک دشمن قوتیں بد امنی پھیلا کر پاکستان کو کمزور اور غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔تاہم ہم اپنے صفوں میں مکمل اتحاد اور اتفاق پیدا کرکے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا سکتے ہیں۔زندہ قومیں اپنی ازادی کے دن جوش و جذبے سے مناتے ہیں۔ آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا چائیے کہ پاکستان کی سالمیت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

ہمارے وطن کے خواتین میں وہ جذبہ اور ہنر موجود ہیں جو مردوں کے شانہ بشانہ ملک کی خدمت میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکتیں ہیں۔ میں نے آج ان بچیوں میں ہنر اور کردار دیکھا ہے کہ جو آنے والے دور میں ملک و قوم کی بھاگ دوڑ میں اپنا حصہ ڈال سکتیں ہیں۔یہ سب ان کی اساتذہ کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں بہت کم ایسے ادارے ہیں جن میں اس طرح کا ٹیلنٹ موجود ہیں۔

حکومت ایسے طلباء اور طالبات کی قومی جوش و جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔ہمارے طالبات مستقبل کے معمار ہیں۔آنے دور میں ان طالبات اور طلباء نے ہی ملک کی بھاگ دوڑ سنبھال کر وطن عزیز کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ بعد ازیں پر پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لورالائی پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ رشی نے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عتیق الرحمن کو تحفہ بھی پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں