شہریوں کا کمشنر ژوب سے سیوریج لائن کی سہولت کی فراہمی کا مطالبہ

جمعہ 20 ستمبر 2019 16:47

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) کمشنر ژوب ڈویژن ڈی سی لورالائی ایڈمنسٹریر بلدیہ سے اپیل کرتے ہوئے عوامی حلقوں نیکہا ہے تحصیل روڈ عادل مار کیٹ کے عقب میں ٹیکسی سٹینڈ اور بادامی باغ کے رہائشی کالونی کے مکینوں کو سیوریج لائن کی سہولت دی جائے سیوریج لائن کی عدم فراہمی سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے گندگی سے تعفن پھیل رہا ہے اور متعدی امراض کے پھوٹ پھڑنے کا اندیشہ ہے کالونی کے قریب ٹیکسی سٹینڈ میں مزدوری کرنے والے ڈرائیورز نے بھی شکایت کی ہے کہ ہمیں چمن اسکول کے اسٹینڈ سے یہاں شفٹ کیا گیا اور انتظامیہ کے جانب سے سہولیات کی فراہمی کا وعدہ کیا گیا لیکن اج بھی ہم غلاضت میں اپنی گاڑیوں کو مجبورا کھڑی کرتے ہیں پینے کے صاف پانی کا کوئی انتظام نہیں ہے اور نہ ہی بیھٹنے کیلئے کو ئی شیلڈ کامناسب انتظام ہے شدید گرمی میں مزدوری کرنے پر مجبور ہیں اہلیان کالونی اور ٹیکسی مالکان نے مشترکہ طور پر حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ سی ایم پیکج یا کسی اور ترقیاتی پروجیکٹ میں کالونی کیلئے سیوریج لائن کی منظوری اورا سٹینڈ سے گندگی ہٹانے اور دیگر سہولت کی فراہمی کیلئے فنڈز کی منظوری کا بندوبست کر کے ہمارے مشکلات کا خاتمہ کریں تاکہ کالونی کے مکین اور خصوصابچوں کو موزی امراض سے بچایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں