لورالائی، شہر و گردونواح میں قائم عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹس کی اکثریت خراب،شہری صاف پانی سے محروم

جمعرات 2 جولائی 2020 16:24

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) لورالائی شہر و گردونواح میں قائم عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹ میں سے اکثریت خراب ہیں جس سے عوام گرمی کے موسم میں بھی صاف پانی ملنے سے محروم ہیں ایک طرف شہر میں پانی کی قلت دوسرے جانب جو پانی شہریوں کو فراہم کیا جارہا ہے وہ بھی الودہ ہے جس سے شہریوں کو مختلف بیماریاں لاحق ہورہی ہیں اگر محکمہ پی ایچ ای ان واٹر فلٹریشن پلانٹ کو خصوصی توجہ دیکر اسکو پانی کی فراہمی یقینی بنائے تو عوام کو صحت افزاء پانی کی فراہمی ممکن ہو سکتی ہے ان پلانٹ میں اکثر کو لوگوں نے توڑ کر اسکی نلکیاں بھی غائب کر دی ہیں اور پلانٹ کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا ہے اگر پلانٹ کو کسی محفوظ مقام پر تعمیر کیئے جاتے تو اسکو کوئی نقصان بھی نہیں پہنچا یا جاسکتا تھا ایک طرف قومی خزانے کا نقصان ہو رہا ہے، جبکہ عوام اس گرمی میں پانی جیسے بڑی نعمت سے بھی محروم ہو رہے ہیں جبکہ آلودہ پانی کے استعمال سے کالا یرقان و دیگر جان لیواء بیماریاں بھی لوگوں کو اپنی لپیٹ میںلے رہی ہیں محکمہ پی ایچ ای کی لاپر واہی سے یہ اسکیم عوام کو سہولت پہنچانے کے بجائے خود بے بسی کی تصویر بن چکیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں