لو رالائی ،پو لیس کی کارروائی،6افراد کے قتل میں ملوث ملزم کوگر فتار کرلیا

منگل 15 مارچ 2022 17:05

لو رالائی ،پو لیس کی کارروائی،6افراد کے قتل میں ملوث ملزم کوگر فتار کرلیا
لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2022ء) لو رالائی پو لیس کی کاروائی، 6افراد کے قتل میں ملوث ملزم کوگر فتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

پو لیس کے مطابق کوئٹہ زرغون آباد پولیس اسٹیشن کے ایریا ٹیچر کالونی میں چند دن پہلے دلخراش واقعہ رونما ہوا تھا جس میں ملزمان صدام وغیرہ نے ٹیچر کالونی نواں کلی کوئٹہ کے دو گھروں میں گھس کر سفاکانہ انداز میں فائرنگ کرکے خواتین بچوں سمیت 06 افراد کو قتل کرکے دو افراد کو زخمی کیا تھا،ملزمان بعد از واردات کوئٹہ سے فرار ہوے تھے،ایس ایس پی لورالائی عرفان بشیر کے حکم پر اور ایس ڈی پی او لورالائی اکبر علی بگٹی کی ہدایت پر امر انسپکٹر کریم مندوخیل ایس ایچ او پولیس تھانہ صدر لورالائی، سب انسپکٹر عارف زخپل بمعہ پولیس صدر تھانہ لورالائی ٹیم نے ڑڑکاریز کے ایریا میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکر صدام ولد خان قوم شبی خیل ترہ کئی کو گرفتار کرلیا، مزید کاروائی جا ری ہے ۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں