تحریک انصاف لورالائی محمدان یونٹ کا الیکشن مہم کے سلسلہ میں اہم اجلاس

عبدالمالک ،صابر خان ،امین الرحمن،ڈاکٹر فضل الرحمن،محمد الیاس نے اپنے دیگر درجنوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

منگل 10 جولائی 2018 19:45

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2018ء) تحریک انصاف لورالائی محمدان یونٹ کا الیکشن مہم کے سلسلہ میں اہم اجلاس میں یونٹ کے تمام عہداراوں اور کاکنوں نے شرکت کی اجلاس میں حلقہ این اے 258 کے نامزد امیدوار سید قربان علی غرشین اور حلقہ پی بی4 کے امیدوار نقیب اللہ کاکڑ ،ڈاکٹر محمد شاہ کدیزئی،صابر ناصر،داود خان اتمانخیل،حاجی حسن ناصر ،ولی درمان،امین ناصر، ارسلان رشی،ظریف پٹھان، ملک عابد علی ککے زئی،اور خالقداد خلجی نے بھی شرکت کی اس موقع پرعبدالمالک ،صابر خان ،امین الرحمن،ڈاکٹر فضل الرحمن،محمد الیاس نے اپنے دیگر درجنوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر ڈاکٹر محمد شاہ کدیزئی، داود خان اتمانخیل ،سید قربان غرشین ،نقییب اللہ کاکڑ ،حاجی حسن ناصر اور دیگر نے نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا تحریک انصاف ہی ملک سے کرپشن کے خاتمے اور عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اس بار مخالفین کو الیکشن میں بھر پور جواب دینگے اور ووٹوں کی طاقت سے شکست دینگے پی ٹی آئی اپنے منشور کے مطابق بلوچستان کی عوام کا احساس محرومی کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریگی لوگ سابقہ نمائندوں سے تنگ آچکے ہیں اور عوام کی ایک بڑی تعداد بھی ملک میں تبدیلی کے حق میں ہیں انہوں نے لورالائی کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ملک سے کرپشن کے خاتمے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئیے بلے کو ووٹ دیکر عمران خان کے نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں