لورالائی،ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی تشویشناک حد تک بڑھ رہی ہے،مقررین

جمعرات 12 جولائی 2018 22:30

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2018ء) عالمی یوم آبادی کے سیمینار سے ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر سید علی رضا شاہ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سید امیر شاہ بخاری، ڈسٹرکٹ پروگرام کوارڈینیٹر ماری سٹوپس عائشہ عندلیب ، ڈاکٹر جمیلہ تاج،ڈاکٹر نسیم جعفر و دیگر نے ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کے حوالے سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کینٹ میں عالمی یوم آباد ی کے سیمینار سے مقررین نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی تشویشناک حد تک بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے ملک میں بیروزگاری،تعلیم ،صحت اور پانی کے بحران نے جنم لیا اس کو کنٹرول کرنے کیلئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا چھوٹے خاندان اپنے بچوں کی اچھی پرورش ،تعلیم ،صحت اور باقی زندگی کے ضرورت کو پورا کرسکتے ہیں جس میں طالبات نے بھی اس سیمینار میں پھرپور شرکت کی جسمیں یوم آبادی کے حوالے سے دلچسپ تقاریر پیش کیںبعد میںاول ،دوئم اور سوئم پوزیشن لینے والی طالبات میں سند اور انعامات بھی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں