تحصیل میختر کاسب ڈویژن کا اعلان کیا جائے،الخدمت کمیٹی لورالائی

پیر 13 اگست 2018 22:14

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) حمزہ زئی الخدمت کمیٹی لورالائی کے صدر ملا حاجی محمددین حمزہ زئی ،جنرل سیکرٹری ٹھیکیدار خانک حمزہ زئی،حاجی سکندر حمزہ زئی،رحمت اللہ حمزہ زئی،عبدالمجید حمزہ زئی شیر زمان حمزہ زئی،قیصرخان حمزہ زئی، اخلاص حمزہ زئی،حاجی دلدار حمزہ زئی،مولوی امان اللہ حمزہ زئی،اور دیگر نے کہا کہ نئی بننے والی حکومت سے ہمارا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ تحصیل میختر کاسب ڈویژن کا اعلان کیا جائے تیس سالوں سے ہمارے ساتھ ہر آنے والی حکومت دھوکہ کرتی ر ہیںہے کہ جلد تحصیل میختر کاسب ڈویژن کا نوٹیفیکشن جاری کیا جائے گا اسی میں پانچ سال بھی پورے ہوگئے لیکن نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا تحصیل میختر گوناگوں مسائل اور مشکلات کا شکار ہے یہاں نہ تعلیم کیلئے کوئی اچھااسکول، علاج کیلئے ہسپتال اورنہ ہی ڈاکٹر موجود ہیں پینے کیلئے صاف پانی نہیں ہے یعنی زندگی کے تمام بنیادی سہولیت سے محروم ہے نئی بننے والے حکومت سے ہمارے امید ہے کہ وہ تحصیل میختر کی عوام کے بنیادی مسائل کیلئے حل کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کریں گے حمزہ زئی الخدمت کمیٹی لورالائی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لیگی اور کمیٹی مشاورت سے تمام یونین کونسل اور وارڈوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی جن کیلئے جلد ایک جرگہ بلایا جائے گا جس میں قبیلے کے 25شاخوں کے مشران کو عودت دینگے اور اس ان تمام کے مشورے سے تمام فیصلے کریں گے۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں