صوبائی حکومت عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی اورانشاء اللہ عوام کو مایوس نہیں کریگی، رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان اوتمانخیل

ہفتہ 25 اگست 2018 22:46

لورالائی۔25اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما ورکن صوبائی اسمبلی حاجی محمدخان اتمانخیل نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی اورانشاء اللہ عوام کو مایوس نہیں کریگی ،عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،امن و امان کی بحالی ،صحت ،تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

یہ بات انہوں نے ہفتہ کو اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کرنے والے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام نے بھاری مینڈیٹ دے کر ہمیں کامیا ب بنایااور اب انکی بنیادی ضروریات کو پورا کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے اور انشاء اللہ ہم بلا تفریق عوام کے مسائل حل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ لورالائی کا سب سے بڑا ہسپتال کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے جس کی بحالی اور وہاں ڈاکٹروں کی تعیناتی کو فوری یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکومتوں نے صوبے میں کرپشن اور بدعنوانی کو فروغ دیا جسکی بدولت صوبہ ترقی کرنے کی بجائے مزیدپسماندگی کا شکار ہوا اب کسی کو سرکاری خزانہ لوٹنے کی اجازتف نہیں دیں گے اگر کسی نے ایسا کرنے کی کوشش کی تواسکے خلاف سخت کارروائتی عمل میں لائی جائے گی۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں