موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں کوشاں ہے کسی کو بھی کرپشن کی اجازت نہیں دینگے ،سردار موسیٰ بابر خیل

اتوار 26 اگست 2018 19:41

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اگست2018ء) بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں کوشاں ہے کسی کو بھی کرپشن کی اجازت نہیں دینگے منتخب صوبائی حکومت عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی عوام کو کسی بھی صورت میں مایوس نہیں کرینگے عوام کے بنیادی مسائل صاف پانی کی فراہمی امن امان کی بحالی بجلی کی فراہمی اور عوام کو انکی دہلیز پر صحت کی سہولیات کی فراہمی جیسے اقدامات بلا تفریق اور بلاامتیاز سب کی خدمت ہماری اہم مشن ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسی خیل نے اپنی رہائش گاہ لورالائی کلی شا ء کاریز میں قبائلی معتبرین علماء کرام سیاسی ورکرز اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام نے بھاری مینڈیٹ دے کر ہمیں کامیا ب بنایااور اب انکے تمام بنیادی ضروریات کو پورا کرنا میرے فرائض میں شامل ہے موسی خیل ایک پسماندہ ضلع ہے تعلیم اور صحت کی سہولیات نہ ہونے کی برابر ہے عوام دوردراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں علاج کے لئے ملتان یا کوئٹہ جانا پڑتا ہے موسی خیل کی پسماندگی کا خاتمہ میرا مشن ہوگا اور انشاء اللہ ہم بلا تفریق سب کے مسائل حل کرئینگے سڑکوں کی تعمیر اور سکولوں کے فعالیت اور پورے علاقے کا سب سے بڑا ہسپتال جوکے کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے ان کی تعمیر نو ڈاکٹروں کی تعنیاتی اور تمام ڈاکٹروں کو ڈیوٹی پر حاضر کرنا اور اسی طرح کسی بھی دوسرے شعبوں میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرونگا کسی بھی سرکاری ملازم کو اپنی من مانی کی اجازت نہیں ہوگی سرکاری فنڈزمیں کرپشن کی اجازت نہیں ہوگی کیونکہ میں خود کرپشن کے سخت خلاف ہوں تما م تر فنڈز اور روزگار میرٹ پر تقسیم ہوگا قبائلی تنازعات کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہوگی تعلیم کے شعبے میں کافی کام کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کی گئی ہے صوبے میں مخلوط حکومت ہے سابقہ حکومت نے صوبے میں کرپشن پسماندگی اور جہالت کو فروغ دیا جسکی وجہ سے صوبہ ٓاگے کے بجائے پیچھے چلا گیا جس کے لیئے ازسر نو اقدامات کئے جائینگے انہوں نے کہا کہ ہم عوام کو جوابدہ ہے عوام ہمارا احتساب کرسکتے ہیں عوام علاقے سے نفرتوں اور تعصب کا خاتمہ کرنے میں میرے ساتھ تعاون کریں۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں