لورالائی بھائیوں میں لڑائی ایک شخص جاںبحق اوردو افراد زخمی

جمعہ 31 اگست 2018 18:53

لورالائی۔31اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2018ء) لورالائی سے 60کلو میٹر کے فاصلے پر موسیٰ خیل روڈ پر مرغہ کبزئی کے علاقہ کلی ککل میں مال مویشی چرانے پر بھائی آپس میں لڑ پڑے۔

(جاری ہے)

فائرنگ اور ڈنڈوں کے آزادانہ استعمال سے ایک شخص نذرمحمد ولد بیان جاںبحق جبکہ یار محمد ولد بیان اور دادمحمد ولد بیان شدید زخمی ہونے کے بعد لورالائی ہسپتال منتقل کر دیئے گئے۔ جاںبحق اور زخمی افراد آپس میں سگے بھائی بتائے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں