سیاست خدمت کا نام ، ہم عوام کے مسائل کو حل کرنے کو اپنامشن سمجھتے ہیں،حاجی نور محمد دمڑ

جمعرات 13 ستمبر 2018 23:36

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2018ء) سیاست خدمت کا نام ہے ہم عوام کے مسائل کو حل کرنے کو اپنامشن سمجھتے ہے اور یہ مسائل ہمیں ورثے میں ملے ہے ہمارے معاشرے میں مسائل لوگوں کا شخصیات اور نام نہاد نظریات کی پیروی کی وجہ سے پیدا ہوئے ہے ان خیالات کا ظہار بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی راہنماہ اور صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ حاجی نور محمد دمڑنے لورالائی میں انجمن تاجران لورالائی کے صدر حاجی یعقوب شاہ کاکڑ کی رہاشگاہ پر انکے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس موقع پر چیف انجنئیر پی ایچ ای نظام جوگیزئی ایس ای پی ایچ ای گوہر جوگیزئی ایکسین پی ایچ ای جہانگیر شاہ میرالحق غلزئی اصغر خان اتمانخیل ملک نورا خان کاکڑ لورالائی کے قبائلی معتبرین اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر اصغر خان اتمانخیل حاجی یعقوب شاہ کاکڑ اور عبدالواحد ناصر نے بھی خطاب کیا اور لورالائی میں پانی کے حوالے سے مسائل سے صوبائیزوزیرکو اگاہ کیاصوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کو جوابدہ ہیںجوہمارا احتساب کرسکتے ہیں عوام نے ہمیں بھاری مینڈیٹ دیکر اپنے مسائل کے حل کے لئے کامیاب بنایا ہے اب ہم انہیں مایوس نہیں کریں گے انھوں نے کہا کہ عوام کسی بھی کسی بھی مسئلہ پران کے ساتھ رابطہ قاہم رکھ سکتے ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کہ ان کے دہلیز پر ان کے حقوق کی فراہمی اور پانی کا مسئلہ کے حل کرنے کے لئے اقدمات کرئینگے انہوں نے کہا کہ لورالائی سنجاوی اور پورے صوبے میں غیر قانونی کنکشن کا خاتمہ اور شہر کے علاقے میں باغات کو پانی کہ فراہمی اور سروس سٹیشن کے قیام پر پابندی عائد ہوگی پانی کی فراہمی ہمارے فرائض کے ساتھ ساتھ ثواب کا کام بھی ہے اس سلسلے میں عوام ہمارے ساتھ تعاون کریں۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں