صوبے میں پولیس آفیسران اور اہلکاروں نے عوام کے جان ومال کے تحفظ ، امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف بیش بہا قربانیاں دی ہیں ، ہم آئندہ بھی قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں،

پولیس اپنے فرائض سے بخوبی آگاہ ہے ریجنل پولیس آفیسرلورالائی نثار احمد تنولی کی نئے پولیس اسٹیشن کے افتتاحی تقریب سے خطاب

پیر 1 اکتوبر 2018 19:30

لورالائی۔یکم اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2018ء) ریجنل پولیس آفیسرلورالائی نثار احمد تنولی نے کہا ہے کہ صوبے میں پولیس آفیسران اور اہلکاروں نے عوام کے جان ومال کے تحفظ ، امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور ہم آئندہ بھی قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں،پولیس اپنے فرائض سے بخوبی آگاہ ہیں،لورالائی کے سو سالا تاریخ میں ایک نئے پولیس اسٹیشن کا اضافہ ہوا ہے جو کہ نہایت ہی خوش ائیند بات ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لورالائی میں کوئٹہ روڈ پر نئے پولیس اسٹیشن کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے ایس پی برکت بلوچ، اے ڈی سی محمد اعجاز جعفر ،سٹیزن ایکشن کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین فقیر محمد جلال زئی ،گورنمنٹ کنٹریکڑ قاسم اوتمان خیل و دیگر نے بھی خطاب کیا ،مقررین نے کہا کہ پولیس کے محکمے کو حضرت عمر فاروق نے قائم کیا تھا جو کہ بیس بدل کر عوام کی مدد کرتے تھے ہمیں انہی کے نقش و قدم پر چلتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دینے چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس کو اپنے عمل سے عوام میں عزت اور ایک اچھا امیج بنانا ہو گا، دوران ملازمت کوتاہی غفلت اور لاپرواہی کی کسی صورت اجازت نہیں دینگے ،انہوں نے کہا کہ ہماری پولیس باصلاحیت ہے قانون کی بالادستی اور مظلوموں کی داد رسی کیلئے ہمیں تمام تر صلاحتیں بروئے کار لا کر عوام کو قانونی مدد کی فراہمی ہر صورت یقینی بنانی ہو گی، انہوں نے کہا کہ علاقے میں ایس ایچ او کا بہت بڑا او ر اہم کردارہوتا ہے ،نئے تھانے کے قیام سے پرانے اور قدیم تھانے پر بوجھ میں کمی آئیگی،انہوں نے کہا کہ ملزمان اور عوام کی اصلاح کیلئے پولیس شائستہ روئیہ اختیار کرے تاکہ سائلین کو شکایت کا موقع نہ ملے، انہوں نے کہا کہ جدید اور خوبصورت عمارت کی تعمیر پر سی اینڈ ڈبلیو کے محکمے اور کنٹریکٹر کی کارکردگی کو سراہتے ہیں۔

اس سے قبل آر پی او نے باقائدہ تھانے کا افتتاح کیا اور پولیس کی کامیابی کیلئے دعا مانگی اس موقع پر پولیس افیسران پولیس سابق نائب ناظم میر مہراب کیھتران سمیت میڈیاسماجی و قبائلی افراد بھی موجود تھے۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں