لورالائی پولیس کی 2018 میں کارکردگی بہتر رہی ،عطاء الرحمن ترین

مجموعی طورپر68 مقدمات درج ہوئے ، تمام میں کامیاب گرفتاریاں اور برآمدگیاں کی گئیں،اے ایس پی

ہفتہ 8 دسمبر 2018 21:37

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2018ء) اے ایس پی لورالائی فلائیٹ لیفٹیننٹ (ریٹایرڈ) عطاالرحمن خان ترین نے ایس ایچ اور صدر تھانہ سید ناصر شاہ، سی آئی اے انچارج عبدالرحمن لونی کی موجودگی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا لورالائی پولیس کی کارکردگی 2018 میں بہت بہتر رہی اور سال 2018 میں ہونیوالے تمام مقدمات میں کامیابیاں حاصل کر کے گرفتاریاں اور برآمدگیاں کیں ٹوٹل 68 مقدمات درج ہوئے جسمیں قتل،چوری ڈکیٹی،گاڑی چوری،منشیات،اسلحہ ایمونیشن،اغوا جیسے مقدمات شامل تھے قتل کے 9مقدمے درج ہوئے اور 9 ہی ملزم گرفتار ہوئے،چوری اور ڈکیٹتی کے 21 مقدمے درج ہوئے اسمیں 45موبائل 99 ہزار روپے نقد،18000روپے مالیت کے 2عدد دنبے برآمد کئیے موٹر سائیکل چوری کے 8 مقدمات درج ہوئے اور لورالائی پولیس نے 13 عدد موٹر سائیکل برآمد کئیے گاڑی چوری کے دو مقدمات درج ہوئے اور لورالائی پولیس نے XLI کار مالیت 6 لاکھ روپے برآمد کی منشیات کے 56 مقدمات درج ہوئے جسمیں چرس28870 گرام،افیون1075 گرام،ہیروین879 گرام اور17 بوتل شراب برآمد کیاسلحہ ایکٹ کے تحت 26 مقدمات درج ہوئے اور 21پسٹل،4 کلاشنکوف،1 کلاکوف،1 چائنارائفل،1 شارٹ گن،49 میگزین،اور266 کارتوس برآمد کئیے 3 اغوا کے کیس رجسٹرڈ ہوئے اور تینوں مقدمات میںبازیابیاں ہوئی اسکے علاوہ لورالائی پولیس نے 159 مفروران کو گرفتار کیا جو مختلف کیسوں میں لورالائی پولیس کو مطلوب تھے اور اسی طرح لورالائی پولیس نے ہسٹری شیٹر مجرمان بھی گرفتار کئیے جو لورالائی پولیس کو مختلف مقدمات میںمطلوب تھے انہوں نے کہا کہ ان مقدمات کی کامیابیوں کے پیچھے لورالائی پولیس کے جوانوں کی دن رات کی محنت کا نتیجہ ہے اور ان مقدمات کی کامیابیوں میں پولیس کو عوام کا بھی بھر پور تعاون حاصل رہا انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ عوام سے اسی طرح تعاون جاری رکھیں گے عوام اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں