صوبے بھر کی طرح لورالائی میں بھی 7جنوری سے 14جنوری تک ہفتہ صحت بھرپور طریقے سے منایا جائے گا

ہفتہ 5 جنوری 2019 20:00

لورالائی۔5 0جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد انور شبوزئی نے کہا ہے کہ صوبے بھر کی طرح لورالائی میں بھی 7جنوری سے 14جنوری تک ہفتہ صحت بھرپور طریقے سے منایا جائیگاجس کے لیے تما م تر تیاریاںمکمل کی جاچکی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پروگرام کے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر لاجسٹک افیسر ضیاالحق غلزئی نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ لورالائی میں 2سال سے لیکر 5سال تک کے تمام بچوں کو تما م یونین کونسل میں لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنے اپنے علاقوں میں مینڈازول گولیوں کے ساتھ ساتھ بخار اور دیگر بیماریوں کے ادویات فراہم کرینگے اور صحت اور بیماریوں کے حوالے سے شعور و اگائی کے سیشن بھی کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ٹی ٹی ویکسین اور دیگر روٹین امینوزیشن کے سر گرمیوں میں بھی حصہ لینگے اس مقصد کے لئے لورالائی میختر کے علاقوں میں تمام ضروری سامان بینر ادویات پہنچا دئے گئے اور بازار میں اگائی بینرز اویزاں کردئے گئے اور واک بھی کیا جایئگا ان کے ساتھ ساتھ ایف ایل سی ایف کے مواد بھی انکے ساتھ ہونگے،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد انور شبوزئی نے کہا کہ لورالائی میختر میں تمام طبقات سے اس مہم کا کامیاب بنانے کے لئے ان کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہم سب مل کر لورالائی سے بیماریون کا خاتمہ کرسکے اور ملک اور قوم کو صحت مند بنالیں۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں