بزدل دہشتگردوں نے لورالائی ایف سی ٹریننگ سینٹر پر حملہ کرکے اپنا مکروہ چہرہ دکھا دیا ،صوبائی وزیر صنعت و تجارت حاجی محمد خان طور اتمانخیل

ہفتہ 5 جنوری 2019 20:00

لورالائی۔5 0جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما ء و صوبائی وزیر صنعت و تجارت حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے کہا ہے کہ بزدل دہشتگردوں نے لورالائی ایف سی ٹریننگ سینٹر پر حملہ کرکے اپنے مکروہ چہرہ دکھا دیا، ہمارے بہادر سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا کر جہنم وصل کردیا ،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،صوبائی وزیر نے کہا کہ لو رالائی ایف سی ٹرئینگ سینٹر پر دہشت گردوں کے بزدلانہ کارروائی کی بھر پورمذمت کرتے ہیں، دہشت گرد ایسی کاروائیوں سے حکومت اور ملک کو کمزور نہیں کر سکتے،دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ، ہم پاک فوج اورایف سی کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے جس طرح جوانمبردی ،دلیری اور بہادری سے ان دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور قیمتی جانوں کو بچاکر جہنم وصل کیا، صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پاک فوج اور ایف سی کے جوانوں نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے ہم ان کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانی عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور ملک کی موجودہ نازک صورتحال میں ہر جگہ ہم اپنی فورسز کا ساتھ دیں گے ،صوبائی وزیر حاجی طور اتمانخیل نے کہا کہ ملکی استحکام اور اس کی سلامتی کیلئے اپنی جان و مال کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے ،انہوں نے حملہ ناکام بنانے کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج اور ایف سی کے جوانوں جرات، بہادری ،جوانمردی ،خراج تحسین او رسلام پیش کیا اور شہید ہونے والوں کے خاندان والوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمی ہونے والے نواجونوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں