لورالائی، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کر دی ، ایدھی سینٹر کا انچارج جاںبحق ، 4 راہگیر بھی شدید زخمی

ہفتہ 12 جنوری 2019 23:31

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2019ء) مہاجر اڈا کے مقام پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے لورالائی ایدھی سینٹر کے انچارج باز محمد عادل پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جسکے نتیجہ میں باز محمد عادل موقع پر جاںبحق ہوگیا جبکہ 4 راہگیر بھی شدید زخمی ہو گئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے زخمیوں کے نام خیال محمد ولد محمد اسماعیل قوم کاکڑ ساکن پٹھانکوٹ،علائوالدین ولد شاہ ولی قوم صافی ساکن کچھی،علی خان ولد محراب خان ساکن ہسپتال محلہ ،عطا محمد ولد اختر محمد قوم زخپیل ساکن لورالائی شامل ہیں لورلائی پولیس نے واقع کی اطلاع کے بعد علاقے کا محاصر ہ کر لیا اور مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی یاد رہے باز محمد عادل ایک سماجی کارکن تھے اور وہ دہشت گردی کے خلاف ریلی نکالنے کے لئیے اعلان کر رہے تھے۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں