لورالائی ، ہیلپ بلوچستان کے زیر اہتمام 25 سو افراد میں سولر لائٹس تقسیم کی گئیں،سردار گل محمد جوگیزئی

24 ہزار افراد کے علاج معالجے اور ان میں مفت ادوایات تقسیم کی گئیں، ہیلپ بلوچستان نے ان سکولوں کو از سر نو تعمیر کروا یا ،سرپرست اعلی ہیلپ بلوچستان وسابق گورنر بلوچستان کا تقریب سے خطاب

بدھ 13 فروری 2019 22:09

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2019ء) ہیلپ بلوچستان کے پراجیکٹ لائٹ آف ہوپ اور سکولوں کی تعمیر و توسیع کے تحت بلوچستان کے ضلع لورالائی کے دیہاتوں کے رہائشی علاقوں کے لوگوں میں ہزاروں سولر لائٹس تقسیم اور کئی سکولوں کی تعمیر و توسیع مکمل کرچکاہے اس سلسلے میں گذشتہ روز ایک تقریب سرپرست اعلی ہیلپ بلوچستان سابق گورنر بلوچستان سردار گل محمد جوگیزئی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں سکولوں کے اساتذہ ،سٹوڈنٹس ،قبائلی عمائدین اور غرناء کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی سردار گل محمد خان جوگیزئی اورکمشنر ژوب ڈویژن بشیر احمد بازئی تھے اس موقع پر غریب محنت کش افراد میں سولر لائٹس تقسیم کیے گئے جو بجلی کی سہولت سے یکسر محروم چلے آرہے ہیں اور اندھیرے میں زندگی بسر کرنے پر مجبو ر ہیں رات ہوتے ہی ان کے تمام کام رک جاتے تھے لیکن ان سولر لائٹس کی تقسیم کی وجہ سے ان کے گھروں میں روشنی ہوگئی ہے اور انہوں نے ہیلپ بلوچستان خصوصا سردار امیر محمد جوگیزئی اور سردار سکند ر حیات جوگیزئی اور دیگرکا شکریہ ادا کیا کہ جنہوںنے ان کو یہ سولر لائٹس فراہم کرکے ان کے گھروں سے اندھیرے دور کرنے کیلئے ان کی مدد کی اس موقع پر ہیلپ بلوچستان کے سرپرست اعلی سابق گورنر بلوچستان سردار گل محمد خان جوگیزئی، چیف ایگزیکیٹو ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی، سردار سکند ر حیات جوگیزئی اورہیلپ بلوچستان کے آغا عدنان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلپ بلوچستان صوبے بھر میں صحت تعلیم پر بنیادی کام کررہاہے اور ہیلپ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگائیں اور 24 ہزار افراد کے علاج معالجے کے علاوہ ان میں ہزاروں لوگوں میں مفت ادوایات تقسیم کی گئیںگذشتہ روز تحصیل میختر میں میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں ہزاروں مریضوں کا معائینہ اور ان میں ادویات تقسیم کی گئی اس کے ساتھ ساتھ ہیلپ بلوچستان کے زیر اہتمام 25 سو افراد میں سولر لائٹس تقسیم کی گئیں جن سے تقریباٍ پندرہ ہزار سے ذیادہ لوگ مستفید ہورہے ہیں اسکولوں کی تعمیر و توسیع کے سلسلے میں بھی لورالائی کے گورنمنٹ گرلز اور بوائز مڈل سکول کی تعمیر اور اس میں فرنیچر اور دیگر سہولیا ت فراہم کی چاچکی ہیں جن میں ہزاروں کی تعداد بچے علم کی روشنی حاصل کررہے اس کے علاوہ ہیلپ بلوچستان کے ہزاروں بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں تعلیم دلوا رہی ہے اور ان کی مالی معاونت بھی کررہی ہے انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ زنگیوال کے سکول بالکل تباہ حال تھے اور گرنے کے قریب تھے جس سے بچوں کی زندگی خطرے سے دوچار تھیں ہیلپ بلوچستان نے ان سکولوں کو از سر نو تعمیر کروا یا جس سے علاقے کے بچے بچیا ں اب تعلیم سے بلاخوف و خطر مستفید ہورہے ہیں انہوں نے اس موقع پر ہیلپ کے تمام ڈونر ز کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہر موقع ہر ہر جگہ ان کے ساتھ مکمل تعاون فراہم کیا اور ہمارا ساتھ دیا انہوں نے کہا کہ یہ صرف ابتداء ہے ہمیں مذیددور دراز اور پسماندہ علاقوں میں بھی کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہا ں کے لوگ بھی ہماری طرح زندگی کی تما م بنیادی سہولیا ت سے مستعفید ہوسکیں آخر میں سردار گل محمد خان جوگیزئی نے کہا کہ ہم سب آج سب یہ دعا کریں کہ اللہ پاک ہمارے ملک کے کونے کونے میں امن وامان لائے انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے سے ہمارے علاقے میں بدامنی ہوگئی ہے جس کا مقابلہ ہم سب کو ملکر جواں مردی سے کرنا ہوگا اور ان ملک دشمن کے ناپاک عزائم ایک ہوکر ناکام بنائیں گے

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں