وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہم سب اپنے بچوں کی تعلیم کی طرف خصوصی توجہ دیں ،عبدالکریم خلجی

بدھ 13 فروری 2019 22:42

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2019ء) سماجی و قبائلی وسیاسی رہنماء عبدالکریم خلجی نے اپنے دفتر میں مختلف قبائل کے آئے ہوئے وفود سے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہم سب اپنے بچوں کی تعلیم کی طرف خصوصی توجہ دیں کیونکہ تعلیم ہی ایک ایسا زیور ہے جس کی مدد سے علاقہ میں امن بھائی چارے اور اخوت پھیلائی جاسکتی ہے جن ممالک اور علاقوں میںتعلیم کی شرح ذیادہ ہے وہاں دہشت گردی ،قبائلی تنازعات اور جھگڑے نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں اور لوگ ایک شریں زبان کی بدولت شیروشکر ہو کر رہتے ہیںجبکہ ہمارے علاقوں میں تعلیم کی شرح نہ ہونے کے برابر ہونے کی وجہ سے قبائلی تنازعات اور دہشتگری جیسے واقعات رونماء ہوتے ہیں تعلیم کے زیور سے ہم اپنے علاقے سے ہر قسم کے قبائلی تنازعات اور نفرتیں ختم کر کے پیار امن کی فضاء قائم کر سکتے ہیں جس کے لئے تعلیم ایک شرط ہے ملکی اور علاقے کی ترقی کے لئیے ہمیں اپنے بچے اور بچیوں کو تعلیم دلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنی چاہیے

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں