لورالائی، محکمہ لائیو اسٹاک کا کلریکل اسٹاف عملے کی خدمت میںمصروف عمل ہے ،عصمت اللہ

ملازمین کے جائز کام حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے ہیں محکمہ کے چند ملازمین یونین کے عہدوں کی وجہ سے ڈیوٹیاں نہیں کرتے ہیں اور بلیک میلنگ کے لئیے ہر حربے استعمال کرتے ہیں،محکمہ لائیواسٹاک لورالائی کے ملازمین کا امشترکہ بیان

منگل 19 فروری 2019 20:30

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2019ء) محکمہ لائیواسٹاک لورالائی کے ملازمین عصمت اللہ،امیر خان،بیت اللہ خان،سید زمان اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میںکہا لورالائی محکمہ لائیو اسٹاک کا عملہ کلریکل اسٹاف عملے کی خدمت میںمصروف عمل ہیں اور ملازمین کے جائز کام حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے ہیں محکمہ کے چند ملازمین یونین کے عہدوں کی وجہ سے ڈیوٹیاں نہیں کرتے ہیں اور بلیک میلنگ کے لئیے ہر حربے استعمال کرتے ہیں ان تمام بلیک میلروں کا تعلق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے ہے اور انہوں نے سابقہ دور بہت بلیک میلنگ کی تھی اب انکی بلیک میلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے گذشتہ روز لورلائی لائیو اسٹاک کے ڈیوٹیاں نہ دینے والے ملازمین نے بلیک میلنگ کی خاطرکلریکل اسٹاف کے خلاف اخبارات میں غلط بیان شائع کروائے جسکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے جسکی ہم پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور محکمہ کے صوبائی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان ڈیوٹیاں نہ دینے والوں کے خلاف فورا کاروائی کرکے انکو ڈیوٹیوں کا پابند کیا جائے ہم انکی غلط بیانی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں