کوئٹہ، لورالائی میں امن وامان قائم کرنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب، کنٹرول روم قائم

بدھ 13 مارچ 2019 23:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2019ء)لورالائی میں امن وامان قائم کرنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرکے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا کمشنر ژوب ڈویژن بشیر احمد خان بازئی نے کنٹرول روم کا افتتاح کیا تقریب میں کمانڈنٹ لورالائی اسکاوٹس کرنل عامر مختیار ,ڈی آئی جی لورالائی نثار احمد خان تنولی کی شرکت کنٹرول روم ایس ایس پی آفس لورالائی میں قائم کرلیا گیا ہے ڈی آئی جی لورالائی نثار احمد خان تنولی نے کہا کہ لورالائی شہر کے مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے لگا کر کنٹرول روم سے منسلک کردیئے ہیں اگلے مرحلے میں ایک اور کنٹرول روم ڈی آئی جی آفس میں قائم کی جائیگی لورالائی یونیورسٹی آف لورالائی ,بی آر سی کالج اور دیگر سرکاری تنصیبات کے سیکورٹی کے لئے بھی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے امن ومان قائم کرنے کے لئے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں