لورلائی ،پشتون وطن غربت ،بے روزگاری اور بد امنی کا شکار ہے، عبیداللہ جان بابت

صوبے میں روزگارکے دعوے سب جھوٹ ہیں، عوام کی بھلائی کیلئے وسائل کو بروئے نہ لانا ہماری سمجھ سے بالاتر ہے،سابق صوبائی وزیر و مرکزی سیکرٹری پشتونخواملی عوامی پارٹی

پیر 18 مارچ 2019 23:34

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری وسابق صوبائی وزیر عبیداللہ جان بابت نے کہا ہے کہ جنوبی پشتونخواکے اضلاع سے حکومت امتیازی سلوک روا رکھے ہوئے ہیں جو کہ جمہوری اصولوں کے منافی ہے حکومت ماں کا درجہ رکھتی ہے لیکن پشتون قوم کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا رویہ ناقابل براداشت ہے صوبے میں پشتونوں کو میرٹ اوربرابری کی بنیاد پر وسائل اور روزگار فراہم کرنے کے اپنے مطالبے پر ہم آج بھی قائم ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پشتون وطن غربت ،بے روزگاری اور بد امنی کا شکار ہے موجودہ حکومت نے ابھی تک پی ایس ڈی پی ہی ریلیز نہیں کی ہے جس سے صوبے میں ترقی کا پہیہ جام ہو گیا ہے صوبے میں روزگارکے دعوے سب جھوٹ ہیں اس وقت بے روز گار طبقہ شدید مایوسی کا شکار ہے ہمارے دور میں وسائل عوام پر خرچ ہوتے تھے لیکن آج صوبے کا وزیر اعلی اپنے سرکاری دوروں کے دوران عوام کی ترقی و خوشحالی کے منصوبوں کیلئے ایک روپیہ کا اعلان بھی نہیں کرتے یہ بات ریکارڈ پر موجود ہے آخر حکومت کا کام ہی کیا ہے کہ عوام کی بھلائی کیلئے وسائل کو بروئے نہ لانا ہمارے سمجھ سے بالاتر ہے میں نے اپنے پانچ سالوں میں حلقے میں ڈیمز، صحت ،تعلیم ،روزگار اور مواصلات کے شعبوں کے فروغ پر اربوں روپے خرچ کیئے جسکی کوئی مثال سابقہ نمائندے پیش نہیں کر سکتے جنوبی پشتونخواکے اضلاع سے حکومت امتیازی سلوک روا رکھے ہوئے ہے جو کہ جمہوری اصولوں کے منافی ہے حکومت ماں کا درجہ رکھتی ہے لیکن پشتون قوم کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا رویہ ناقابل براداشت ہے صوبے میں پشتونوں کو میرٹ اوربرابری کی بنیاد پر وسائل اور روزگار فراہم کرنے کے اپنے مطالبے پر ہم آج بھی قائم ہے پشتون سرزمین قدرتی معدنیات سے مالامال ہے لیکن ہم آج بھی غربت کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں جمہوریت کو اسکے اصل روح کے مطابق آج تک ملک میں رائج نہیں ہونے دیا گیا جس کے ثمرات سے عوام محروم ہیں دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے جس پر پوری دنیا کو سوچناچاہیئے انہوں نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کے واقعہ میں پچاس مسلمانوں کو شہید کرنے کی مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا افغانستان میں بھی 9 پاکستانیوں کی شہادت ہمارے لیئے ایک دکھ کی بات ہے اور اسکی بھی مذمت کرتے ہیں پشتونخوا میپ دنیا کے ہر کونے میں ہونے والی دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتی ہے

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں