بلوچستان میں آباد تمام قبائل کو امن اومان کی بحالی کے لئیے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ،عبدالکریم خلجی

منگل 9 اپریل 2019 22:18

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2019ء) قبائلی وسماجی رہنماء ظریف خان بڑیچ نے عبدالکریم خلجی سے بلوچستان میں امن و امان کے حوالے سے ملاقات کی اس دوران مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین بھی موجود تھے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی و سماجی رہنماء عبدالکریم خلجی اور ظریف بڑیچ نے کہا کہ بلوچستان میں جاری قبائلی تنازعات اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئیے بلوچستان میں آباد تمام قبائل کو بلوچستان میں امن اومان کی بحالی کے لئیے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا قبائلی تنازعات اور دشمنیاں مسائل کا حل نہیں ہیں بلوچستان میں آباد قبائل جدی پشتی بلوچستان میں رہ رہے ہیں اور بلوچستان کی سر زمین ہمارے لئیے ماں کا درجہ رکھتی ہے جسکی حفاظت کے لئیے ہم اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئیے تیار ہیں انہوں نے بلوچستان میں آباد تمام قبائل سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ معمولی باتوں پر جاری قبائلی دشمنیوں کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں دشمنیاں ختم ہونگی تو ہمارے نوجوان پڑھ لکھ سکیں گے اور تعلیم کے زیور سے اپنے پیارے بلوچستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں