لورالائی ، گرلز ہائی سکول کی طالبات کا استانیوں کی مسلسل غیر حاضری پر دھرنا

جمعرات 11 اپریل 2019 23:25

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2019ء) لورالائی سے 18کلو میٹر دور گرلز ہائی سکول کلی ڈلی کی 100 طالبات نے ٹیچرز کی مسلسل غیر حاضری کرنے پر آج قومی شاہراہ ڈیرہ غازی خان روڈ پر دھرنا دیکر روڈ کو بلاک کر د ی اور تقریبا گھنٹوں روڈ بلاک رہا جسکی وجہ سے دونوں اطراف میں ٹریفک کی لمبی قطاریںلگ گئیں طالبات کا مطالبہ تھا کہ ہمارے سکول کی 14 کے قریب ٹیچریں ہیں او ر سکول کھلے ڈیڈھ ماہ کا عرصہ ہو چکا ہے اور صرف تین ٹیچرز سکول آتی ہیں اور باقی مسلسل غیر حاضر ہیں انکی غیر حاضری سے ہماری تعلیم پر گہرے اثرات مرتب ہورہے ہیں اور ہم نے متعلقہ آفیسران سے کئی بار شکایتیںبھی کیں ہیں جو بے سود رہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحصیلدار اور ڈی ای او کی جانب سے مطالبات کے حل کی یقین دھانی پر روڈ سے دھرنا ختم کر دیا گیا اس موقع پر طالبات نے کہا کہ ہمارے جائز مطالبے کو فورا حل نہیں کیا تو ہم قومی شاہرا ڈیرہ روڈ کو غیر معینہ مدت کے لئیے بند کر دینگی جس کی ذمہ داری محکمہ ایجوکیشن اور ضلعی انتظامیہ پر ہو گی

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں